آج پاکستان کو ایک بار پھر ان فارم انگلینڈ سے جیت کا چیلنج درپیش: ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع

ناٹنگھم(نیوز ڈیسک) پانچ میچوں کی سیریز بچانے کیلئے پاکستان کو آج تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کی ان فارم ٹیم سے جیت کا چیلنج ایک بار پھر درپیش ہے۔ یہ میچ پاکستان کیلئے اس لئے بھی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس میچ کو ہارنے سے سیریز سے ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ راونڈ سے بچنا مزید مشکل ہو جائے گا۔پاکستان کی ٹیم اس وقت شدید دباو میں ہے کیونکہ ٹیم پہلے دو میچ ہار چکی ہے اس لئے آج کا میچ پاکستان کیلئے مرو یا مر جاو کے مترادف ہے۔پاکستان کیلئے سب سے بڑی پریشانی کی بات یہ ہے کہ اس کی بیٹنگ نہیں چل رہی اگر اس کی بیٹنگ چل جائے تو اس کی باولنگ بالکل بے اثر ہو جاتی ہے۔ محمد عامر سے وابستہ کی گئی توقعات بھی ابھی تک پوری نہیں ہو سکیں۔ آج کے میچ میں پاکستان میں فاسٹ باولر محمد عرفان کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔ دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم اس وقت اپنی بھرپور فارم میں ہے۔ آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

(Visited 31 times, 1 visits today)

One Response to آج پاکستان کو ایک بار پھر ان فارم انگلینڈ سے جیت کا چیلنج درپیش: ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع

  1. I know this website provides quality based articles and other information, is there any other
    web site which offers such information in quality?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *