بلوچستان میں کورونا کے 12 نئے مریض، تعداد 104 ہو گئی

بلوچستان میں سنیچر کو کورونا وائرس کے 12 نئے مریض سامنے آ گئے ہیں۔

نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق چیف سیکریٹری فضیل اصغر کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں جمعے کو 28 نئے مریض سامنے آنے کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اب 524 ہو گئی ہے۔

نئے مریضوں میں سے 14 کی تشخیص سکھر میں، 12 کی بلوچستان میں جبکہ دو کی خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے۔

وفاقی اور صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 253، بلوچستان میں 104، پنجاب میں 96، خیبر پختونخوا میں 25, گلگت بلتستان میں 21 اور اسلام آباد میں کورونا سے 10 افراد متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔

ان متاثرین میں سے پانچ صحت یاب ہو چکے جبکہ تین جانبر نہ ہو سکے۔ اس طرح ملک میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 516 ہے ۔ شکریہ بی بی سی

(Visited 3 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *