روس کے دارالحکومت ماسکو میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ماسکو6فروری 2020(شاہد گھمن سے(روس کے دارالحکومت ماسکو میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد جس میں شاہنوازبلوچ، نورحبیب شاہ،خلیل الرحمان، عزیز بلوچ، ڈاکٹر زاہد علی خان،بابرالاسلام، ڈاکٹرابرار، ملک شہباز، ڈاکٹر جمعہ خان مری، زاہد چوہدری، وسیم عباس، محبوب بھٹی، عامربھٹی، عامرسعید اور پاکستانی سفارتخانہ ماسکو کے اہلکاروں کے علاوہ روسی دانشوروں، سول سوسائٹی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی. تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور آزادکشمیر کا قومی ترانہ پیش کیا گیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سفیر آفتاب چوہدری نے کہا کہ آج پوری دنیا کے لوگ، پاکستانی و بشمول آزادجموں کشمیرمقبوضہ کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال 5 اگست سے اب تک کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں اور خطے کے امن کو تباہ و بربادکرکے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑاہے اور اس پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف دنیاکے ہر پلیٹ فارم پرآواز اٹھاتا رہے گے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کوکشمیریوں کے حقوق دلوانے اور اس مسئلے کے فوری حل کیلئے اپنی قراردادوں کے مطابق عمل کروانا چاہیئے. انہوں نے پاکستان سے آئے ہوئے میجر جنرل زاہد محمود کو یوم یکجہتی کشمیر کی اس تقریب میں خصوصی طورپر شرکت کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا.اس موقع پر آفتاب چوہدری نے صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کا خصوصی پیغام پڑھ کرسنایا۔
ہیڈ آف چانسلری ایثار شاہ نے وزیراعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سناتے ہوئے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو لاک ڈاون کئے 6ماہ کاعرصہ گزرچکا ہے لیکن ابھی تک مودی حکومت نے وہاں سے کرفیوختم نہیں کیاجبکہ 80لاکھ کشمیریوں آبادی کے اس خطے کو جیل میں تبدیل کردیا ہے اور وہاں پر 9لاکھ سے زائد مسلحہ فوجی دستے مسلط کررکھے ہیں بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے اور پوری دنیا کی کمیونٹی، انسانی حقوق کی تنظیمیں، بین الاقوامی میڈیامقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں تقریب کے شرکاکو کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم وستم اور اقوام متحدہ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تقریر پر مشتمل ڈاکومنٹری بھی خصوصی طور پردکھائی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صحافی اندرے کریبکونے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ بین الاقوامی سطح پرشدت اختیارکر چکا ہے گزشتہ 6ماہ سے کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھاجارہا ہے انہوں نے کہا ۔کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سیاسی طورپر حل ہونا چاہیئے.

 

(Visited 8 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *