شاہی بہو کا ہالی وڈ کمپنی ڈزنی کے ساتھ معاہدہ

لندن: برطانوی شاہی جوڑے شہزاہ ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد خبریں منظر عام پر آئی ہیں کہ میگھن نے ہالی ووڈ فلم اسٹوڈیو ڈزنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔
چند روز قبل برطانوی شاہی محل کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی حیثیت سے اچانک دستبردای کا اعلان کرکے دنیا بھر کو حیران کردیا تھا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی شاہی جوڑے کا کہنا تھاکہ وہ مالی طور پر خودمختار ہونے کے لیے اقدامات کریں گے اور اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکا کے درمیان گزاریں گے۔
شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے 3 روز بعد خبریں منظرعام پر آئی ہیں کہ میگھن مارکل نے ہالی ووڈ کمپنی ڈزنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *