کشمیری صرف اپنی آزادی ہی نہیں پاکستان کے بھی دفاع اورہمارے پانیوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔مرکزی رہنما مفتی عبدالرحمن عابد

فیصل آباد (ہماری بات پاکستان) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی عبدالرحمن عابدنے کہا ہے کہ کشمیری صرف اپنی آزادی ہی نہیں پاکستان کے بھی دفاع اورہمارے پانیوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔حکومت پاکستان کو انڈیا کی دوستی کی پرواہ نہیں کشمیریوں کی نمائندگی کا حق ادا کرنا چاہیے۔ جماعۃالدعوۃ مقبوضہ کشمیر میں غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے اپنے کشمیری بھائیوں سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔پاکستانی قوم کشمیریوں کی مدد کیلئے”کشمیر فنڈ” کے نام سے جاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کے سامنے منفی انداز میں پیش کر رہا ہے۔ اپنے ظلم، قتل اور دہشت گردی کو چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے۔وہ مرکزخیبر میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ہزاروں مردوخواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ اداکی۔ مفتی عبدالرحمن عابد نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت سرکار پہلے سرکاری سرپرستی میں قتل و غارت گری کرواتی ہے اور پھرکشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کیلئے وہاں کے دورے کئے جاتے ہیں۔ مودی سرکار کو ایسی مذموم حرکتوں پر شرم آنی چاہیے اور نہتے کشمیریوں کے ظلم و قتل کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔مظلوم کشمیریوں کیخلاف ایسے ہتھیار وں کا استعما ل کیا جارہا ہے جس سے انکی آنکھیں ضائع ہو رہی اور مختلف امراض پھیل رہی ہیں۔افسوسناک امر یہ ہے کہ آج اس ظلم پر بین الاقوامی دنیا نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی پر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ بھارتی فوج کی جانب سے ہسپتالوں میں گھس کر زخمیوں کو گولیاں ماری گئیں۔ایسی بربریت کی تاریخ دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ کشمیری مسلمان مشکل ترین حالات میں پاکستان کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔ ان حالات میں پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کا فریضہ سرانجام دے۔انہوں نے کہاکہ بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ کشمیری کل بھی ہمارے ساتھ تھے، ان کے دل آج بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ دنیا جان چکی ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے، لیکن عالمی برادری پھر بھی خاموش ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔جب تک شہ رگ کشمیر دشمن کے قبضہ میں ہے پاکستان میں امن و استحکام ممکن نہیں ہے۔

(Visited 48 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *