پائی خیل نیوز

پائی خیل (بیورو چیف ۔ حافظ کریم اللہ چشتی ) پائی خیل شہرمیں خانہ بدوشوں کی یلغارلوگوں کے گھروں میں داخل ہوکرچوریوں کاسلسلہ جاری کررکھاہے ۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل شہرکے چاروں اطراف باہرسے آنیوالے خانہ بدوشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اورٹولیوں کی شکل میں دوپہراورسرِشام کوبھیک مانگنے کی آڑمیں لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر چوریوں کاسلسلہ جاری کررکھاہے ۔موبائل فونز،نقدی رقم،گندم کے دانے اورضروریات زندگی کی کوئی بھی قیمتی چیزہاتھ آئے تولے اڑتے ہیں ۔علاوہ ازیں دوشیزوں نے جسم فروشی کے لئے نوجوان نسل کورغب کرنے کے لئے بھی سلسلہ شروع کررکھاہے اورمعاشرہ میں بگاڑپیداہورہاہے عوامی وسماجی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (بیورو چیف ۔ حافظ کریم اللہ چشتی ) ریلوے اسٹیشن ڈھیرامیدعلی شاہ میں سڑک،پینے کاپانی،بجلی اوردیگرسہولیات ناپیدمسافروں کومشکلات کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن ڈھیرامیدعلی شاہ میانوالی کالاباغ بنوں روڈکے نزدیک ہونے کی وجہ سے لوگو ں کے لئے آسانی پیداکرتاہے لیکن میانوالی بنوں روڈسے اسٹیشن تک جانے کے لئے راستہ کچہ ہے بارش ہونے کی صورت میں راستہ خراب ہوجاتاہے جس کے باعث لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے اسٹیشن پرپینے کاصاف پانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے میلوں دورسے پانی بھرکرلاتے ہیں اسٹیشن پربجلی نہ ہونے کی وجہ سے گرمیوں میں مسافروں کوانتظار گاہ میں بیٹھنے سے کافی دقت اٹھانی پڑتی ہے ۔اورسرِشام اسٹیشن اندھیروں میں ڈوب جاتاہے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پرشیڈنہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کوذہنی اذیت کاسامناکرناپڑتاہے فلش سسٹم ناکارہ ہوگیاہے اوررہائشی کوارٹرکھنڈرات بن چکے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ارباب اختیارسے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (بیورو چیف ۔ حافظ کریم اللہ چشتی ) سوانس کے رہائشی 30 سالہ پیدائشی معذور نوجوان غلام حیدرکی ارباب اختیارسے ملازمت کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ سوانس کارہائشی 30 سالہ پیدائشی معذور نوجوان غلام حیدر جو صرف تین فٹ کے قد کا مالک اورغیر شادی شدہ ہے ۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عرصہ درازسے معذورکوٹہ پربھرتی کے لئے دھکے کھارہوں لیکن کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔غلام حیدر ولد غلام قاسم کا کہنا ہے کہ میرا والد وفات پا چکا ہے جبکہ والدہ زندہ  ہیں۔میں نے غربت کی حالت میں بھی رہ کر میٹرک کا امتحان پاس کیا۔معاشی حالت ٹھیک نہ ہونے سے آگے تعلیم جاری نہ رکھ سکا۔ میانوالی میں معذور کوٹہ پر ہر سرکاری محکمہ میں جاب کے لئے اپلائی کیا اورمیرٹ پربھی میرانام آنے کے باوجود کہیں سے انصاف نہیں ملا ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی زاہد اقبال سے ملازمت کی اپیل کی ہے۔

(Visited 29 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *