اے پاکستان تیرا احسان ہے ۔۔۔ تحریر : اسماء طارق ۔ گجرات

اے پاکستان تیرا احسان ہے ، احسان
تجھ ہی سے ہے آن ہماری ،شان ہماری

تیری خاطر ہر مشکل سے لڑ جائیں گے
سر کٹائیں گے ، جان دے دیں گے

اے ارض وطن تو ہے علامت عظمتوں کی
تیرا ذرا ذرا ہے امن کا گہوارہ

تجھے میں ہیں بستے لوگ پیارے پیارے
کئی رنگوں اور بولیوں والے ، پر دل سے ہیں ایک سارے

تیری مہکتی وادیاں اور بہتے دھارے
گاتے ہیں گیت پیارے پیارے

تیری مٹی میں ہے خون جانثاروں کا
تیری فضاؤں میں ہے خوشبو وفا کی

چھوٹے بڑے سب تیری محبت کا دم بھرتے ہیں
اور تجھ پر سو سو بار قربان جاتے ہیں

ہر اک پاکستانی کا ہے خواب ، تجھے خو شحال دیکهنا
اور تیری خاطر ہر بازی لگانے کو ہیں تیار سب

ہے سب کی بس یہی پکارا
پیارے پاکستان کو روشن بنانا ہے

اور اس کا مان دنیا میں بڑھانا ہے
کہ اس سے ہے آن ہماری ، شان ہماری

(Visited 6 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *