چند قدرتی اجزاء کے استعمال سے اپنی خوبصورتی کو نکھاریں ۔۔۔ تحریر : ثناء خان تنولی

۔1۔ ٹوتھ پیسٹ میں چٹکی بھر نمک یا لیموں کا رس ملا کر برش کرنے سے دانتوں کے پیلے پن سے باآسانی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ھے۔

۔ اگر آپ کے ناخن کمزور ھیں اور بڑھنے سے پہلے ہی ٹوٹ جاتے ھیں اور زرد رنگ کے ھیں تو ان سب کیلئے آپ کو صرف اتنا کرنا ھے کہ کالگیٹ ٹوتھ پیسٹ میں لیموں کا رس ملا کر اسے 3 منٹ تک ناخنوں پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد اسے کسی پرانے برش سے 2-3 منٹ تک ہلکا مساج کریں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس سے آپ کے ناخن مظبوط ہونے کے ساتھ ساتھ سفید اور چمکدار نظر آنے لگیں گے۔

۔3۔ اگر آپ کے چہرے پر دانے
۔( Pimples)۔
بنتے ھیں تو اس کیلئے بھی کالگیٹ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں اور بہتر ہو گا کہ رات سونے سے پہلے جہاں دانہ
۔(pimple)۔
نکلا ہو اسکے اوپر لگا دیں اور صبح منہ دھو لیں ۔ یوں پِمپل تو ختم ہو گا ہی اور اسکا کوئی نشان بھی نہیں پڑے گا ۔

۔ آنکھوں کے نیچے ڈارک سرکل جو کہ آج کل کی نوجوان نسل کیلئے سب سے بڑا مسئلہ، اس کیلئے آپ کو چاہئے ایلوویرا جیل جو رات کو سونے سے پہلے
under eyes
لگانے کے بعد دو منٹ تک مساج کر کے رات بھر لگا رہنے دیں ۔کچھ دن تک اس عمل کو لگاتار دہرانے سے آپکو فرق محسوس ہو گا ۔

۔ جن لوگوں کے ہونٹ ڈارک رنگ کے ھیں انہیں گلابی بنانے کیلئے تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ میں عرقِ گلاب ملا کر 3 منٹ تک ہونٹوں پر لگا رہنے دیں اس کے بعد تھوڑا سا پانی لگا کر 2 منٹ ےک آہستہ آہستہ سےاپنی انگلی سے ہونٹوں کا مساج کریں اس سے خون کا دورانیہ بڑھے گا اور آپ کے ہونٹوں کی سیاہی بھی اُتر جائے گی۔ ہفتہ میں تین بار اس عمل کو دہرانے سے جلد ہی آپ کے ہونٹ گلابی ہو جائیں گے۔

۔ اس کے علاوہ اگر ٹوتھ پیسٹ میں وِکس
(vicks)
لا کر چہرے کے پُرانے داغ دھبو اور چھائیوں پر کچھ دیر لگا رہنے دیا جائے تو اس سے چہرے پر موجود تمام ڈارک سپاٹ ختم ہو جائیں گے۔

۔ جن کی
۔Eye lashes۔
چھوٹی ھیں اگر وہ انہیں لمبا اور گھنا بنانا چاہتے ھیں تو اس کیلئے ایلو ویرا جیل کو کسی پرانی مسکارا کی شیشی میں بھر لیں اور اس کی مدد سے اسے اپنی پلکوں پر رات کو سونے سے پہلے لگائیں ۔

۔8۔ اپنے چہرے سے فالتو بال اُتارنے کیلئے کسی باؤل میں تھوڑا سا بیسن لیں اس میں ایک چمچ لیموں کا رس اور چُٹکی برابر ہلدی ملا کر پانی کی مدد سے اسکو اچھی طرح مکس کر لیں اور 5-7 منٹ تک اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں اسکے بعد ہاتھوں کی مدد سے اس کو سکرب کی صورت میں اتار کر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔ اگر آپ کی سکن زیادہ
۔Sensitive۔
ھے تو اس عمل کے بعد اپنے چہرے پر عرقِ گلاب سے سپرے کر لیں اس سے آپ کو جلن محسوس نہیں ہو گی ۔

۔9۔ وائٹ اور بلیک ہیڈز کو نکالنے کیلئے ٹوتھ پیسٹ میں چٹکی برابر بیکنگ سوڈا ملا کر خشک ہونے تک لگا رہنے دیں اسکے بعد کسی فالتو بَرش کو گیلا کر کے مساج کریں ۔ وائٹ/بلیک ہیڈز نکل جائیں گے ۔

۔10۔ رنگت کو نکھارنے کیلئے ہفتے میں ایک بار ٹوتھ پیسٹ میں لیموں کا رس ملا کر 10-15 تک لگا رہنے دیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں اس سے آپ کا چہرا چمکدار اور گورا نظر آنے لگے گا ۔

(Visited 39 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *