تقریب رونمائی کتب و ادبی نشست ۔۔۔ تحریر : مراد علی شاہدؔ ۔ دوحہ قطر

پاکستان ایسوسی ایشن قطر واحد تنظیم ہے جس نے اپنے منشور میں چند بڑے مقاصد دوحہ کی تمام بڑی تنظیموں سے ہٹ کر نہ صرف شامل کئے بلکہ ا ن مقاصد کے حصول کی عمل پیرائی کو بھی باقاعدگی سے ممکن بنا رہی ہے۔تنظیم سماجی،ثقافتی،تعلیمی ،ادبی اور تشویقی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل میں جذبہ شوق اور کچھ کرنے کا جنون پیدا کرنے میں مصروفِ عمل دکھائی دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ یومِ تاسیس سے ہی پاکستان ایسو سی ایشن نے عزمِ صمیم کر لیا تھا کہ ہم اپنے آنے والے کل ،نسلِ آئندہ کو تابندہ و جاوداں مستقبل مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔جس پر بطور وارث ہماری نوجوان نسل فخرو نازاں ہو گی۔اس سلسلہ میں پاکستان ایسوسی ایشن ہر ماہ درج ذیل حوالوں سے باقاعدگی سے پروگرامزو تقریبات منعقد کروا رہی ہے،تقریباتِ کتب رونمائی، جشنِ پاکستان تقریبات، سائنس ریسرچ لیکچر،لیڈرش سیمینار، کیریئیر کونسلنگ، ادبی نشست کا انعقاد وغیرہ،اسی سلسلہ میں ایسو سی ایشن کے باقاعدہ پراگرام میں 26 اکتوبر کو دو کتابوں’’حرف در حرف ‘‘ سید فہیم الدین اور ’’کھٹے میٹھے کالم‘‘ مراد علی شاہدؔ کی تقریب رونمائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔تقریب کا اہتمام کارپ ایگزیکٹو ہوٹل میں کیا جائے گا۔تقریب کی صدارت کموڈور عرفان تاج دفاعی اتاشی سفارت خانہ پاکستان جبکہ مہمان خصوصی کے فرائض شاہد رفیق نازؔ نائب چئرمین پاکستان ایسوسی ایشن ادا فرمائیں گے۔پروگرام کا انصرام سید فہیم الدین کے فرائض منصبی میں شامل ہوگا جو کہ صاحب کتاب بھی ہیں اور یہ ان کی بارہویں کتاب ہوگی جن کی رونمائی کی جائے گی۔کتب کی رونمائی کے بعد ایک ادبی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس اہل علم و فکر اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *