یوم آزادی ایثار واخلاص کے عہد کا د ن ہے ۔ ایم افضل چوہدری

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے ایم ڈی ، ایم افضل چوہدری نے پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر سوسائٹی کے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ یوم آزادی ایثار واخلاص کے عہد کا د ن ہے۔ یہ دن قائد اعظم کی عظمت کو سلام کرنے کا دن ہے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک آزاد اسلامی ریاست قائم کی۔ ہم 71 سال بیت جانے کے بعد بھی آزادی کے حقیقی مفہوم سے نا آشنا ہیں۔ پاکستان کرہ ارض کا واحد ایسا ملک ہے جس کی بنیاد ایک نظرئیے پر رکھی گئی اور وقت کی ظالم او ر سفاک طاقتوں سے اس نظرئیے کے منوانے کے لئے اسلامیان ہند نے جو ان گنت قربانیاں دیں اقوام عالم کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اور بر س ہا برس کی جد وجہد کے بعد ایک خدا اور ایک رسول اور ایک قرآن پر ایمان رکھنے والوں نے ایک قائد کی قیادت میں پاکستان کے اس نظرئیے کی بنیاد پر حاصل کیا کہ پاکستان ایک علیحدہ قوم ہیں جس کا طرز زندگی اور ثقافت اور دین سب سے الگ ہے۔ اس قوم کا کسی دوسری قوم میں یا قومیت میں ضم ہونا قطعی طور پر ناممکن ہے۔ کیونکہ شاعر اسلام ڈاکٹر علامہ اقبال کے نظریہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حضرت قائد اعظم ؒ نے برصغیر میں بکھری ہوئی مسلمان قوم کو قرآن و سنت کی بنیاد پر جمہوری ، سیاسی دو قومی نظرئیے کو بنیاد بنا کر اکٹھا کیا۔ پھر ان کو حقیقی مقصد او راسلام کی قوت و اتحاد کا مظاہرہ کیا ۔ آئیے آج کے دن ہم پر عزم عہد مصمم کریں کہ پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے یہاں سب کو مذہبی اور سیاسی مکمل اظہار رائے کی مکمل آزادی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *