چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام شہادت امام حسینؓ کے موضوع پر ایک تعزیتی نشست

نواسہ رسول ؐ حضرت سیدنا اما م حسینؓ نے میدان کربلا میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ ایم افضل چوہدری

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام شہادت امام حسینؓ کے موضوع پر ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے کہا کہ شہادت امام حسین نہ صرف یزیدیت اور آمریت کے خلاف عظیم جہاد کا نام ہے۔ بلکہ یہ عظیم المرتبت شہادت حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ حق و باطل کے درمیان جنگ ازل سے جاری ہے اور ہمیشہ فتح حق اور سچ کی ہوتی ہے۔ اور نواسہ رسول ؐ حضرت سیدنا اما م حسینؓ نے میدان کربلا میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا مگر دین پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی۔ آپ کی شہادت حق پر سینہ سپر ہونے اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے۔ سوسائٹی کے سنئیر رکن عظیم صحافی ملک شاہد شفیق نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر و استقامت اور ایثار کا درس دیتا ہے۔ محرم الحرام کے سلسلہ میں اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور تمام طبقات کے لوگ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے معاشرے کو امن و آتشی کا گہواہ بنائیں اور امن کی فضا کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے اور حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ علماء کرام محرم الحرام میں اسلامی اخوت کے فروغ کے سلسلہ میں اپنا کردا ر ادا کریں اور معاشرے میں برداشت رواداری کے کلچر کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دیا جائے۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *