توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر کوئی مسلمان کسی صورت بھی خاموش نہیں رہ سکتا ۔ ایم افضل چوہدری

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کمالیہ کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر کوئی مسلمان کسی صور ت بھی خاموش نہیں رہ سکتا۔ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ورلڈز کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کے اعلان پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہّ پایا جاتا ہے۔ شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں رکوانے کے لئے مسلمان حکمران جرات مندانہ موقف اختیار کریں اسلامی ملکوں کا اجلاس بلا کر گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔ عالمی سطح پر تمام انبیاء کی حرمت کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی جائے۔ ایسا کرنے سے ہی دنیا میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے۔ حرمت رسول ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ادنی سے ادنیٰ مسلمان بھی حرمت رسول ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ ایمان کا تقاضہ ہے کہ ہر مسلمان تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے۔ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کو حکومتی سر پرستی حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ہالینڈ میں رسول پاک ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے ہالینڈ سے اپنے تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے تا کہ کسی بھی غیر مسلم کو یہ جرات دوبارہ نہ ہوکہ ہمارے انبیاکرام کی شان میں گستاخی کا سوچیں ۔ ہمارا ایمان ہے کہ آج پوری اُمت مسلمہ دل آزاری پر سراپہ احتجاج ہے۔ اور مطالبہ کرتی ہے کہ آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کو کڑی سزا دی جائے۔

(Visited 23 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *