خواتین کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم حیثیت رکھتی ہیں ۔ ایم افضل چوہدری

خواتین کی تعلیم وتربیت ترجیحی بنیادوں پر کریں ۔ ظہیر عباس چوہدری

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم حیثیت رکھتی ہیں۔اور وہ ان نسلوں کی امین ہیں جنہوں نے ملک کو استحکام بخشا اور اسے اوج وکمال پر لے کر جانا ہے۔ پاکستان میں عام لوگوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے خواتین انفرادی ، اخلاقی طور پر خلوص نیت سے سر گرم عمل ہیں۔ اس لئے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے خواتین بے مقصد اور بے ثمر کاموں میں خود کو مصروف رکھنے کی بجائے قوم کی تشکیل و تربیت کی طرف بھر پور توجہ دیں۔ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو انجنئیر ظہیر عباس چوہدری نے کہا کہ موجودہ دور میں با علم اور با شعور خواتین کی میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے موجودہ حالات میں تعلیمی درسگاہیں ، ابلاغ عامہ کے اداروں اور شعور آگہی کے اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کہ وہ خواتین کی تعلیم وتربیت ترجیحی بنیادوں پر کریں تا کہ وہ ملک و معاشرے کے لئے بھر پور کردار ادا کر سکیں۔ آج اگر اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ جن اوارشوں پر اس ملک کی بنیاد رکھی گئی تھی وہ پورے نہیں ہو سکے۔ اور حقیقت یہ ہے کہ اس وقت خواتین کو توجہ اور رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ با علم اور باشعور خواتین ہی ایک متحرک اور زندہ قوم کی ضامن ہیں۔ اور یہ کیسے ممکن ہے کہ بے علم اور بے شعور عورتیں ایسی نسل کو پروان چڑھائیں جو کہ ترقی یافتہ زمانے کے تقاضوں کو پورا کریں۔

(Visited 43 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *