ملک کو اقتصادی تباہی سے بچانے کے لئے ایک قابل عمل منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ایم افضل چوہدری

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو اقتصادی تباہی سے بچانے کے لئے ایک قابل عمل منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اس وقت فوری بیل آؤٹ پیکج اور اس کے بعد ایک نئی سٹرٹیجک تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے۔ جو برآمدات کو جارحانہ انداز میں بڑھائے۔ ایسی پالیسی تمام شراکت داروں کی بھرپور مشاورت سے بنائی جائے تا کہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تمام سیاسی معیشت سے لا تعلق نظر آتی ہیں ان کی ساری توجہ غیر اہم معاملات پر مرکوز ہے۔ جبکہ 2018 کے کاروباری حساب کا خسارہ 15 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ جو دو سال قبل 4.87 ارب ڈالر تھا۔ جس نے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا۔ گزشتہ دو سال کے دوران پالیسی ساز درآمدات کی کمی لانے میں ناکام رہے۔ جس سے 2018 میں اس کا حجم 66 ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔ برآمدات کی بہتات میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر کو 9 ارب ڈالر سے نیچے دھکیل دیا ہے۔ کرنسی کی قدر میں 4 بار کی کمی اور دیگر اقدامات سے برآمدات میں27ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مگر قرضوں میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کی عوام کی مالی حالت مزید خراب ہو گئی۔

(Visited 17 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *