ہمیں آپ پر فخر ہے شاہد بھائی ۔۔۔ تحریر : رانا عبدالرؤف خاں

علم کی طاقت،عمل کی صلاحیت،بُلند عزائم، محنت و عظیمت، سخت جاں و جفاکشی، اور بُلند پروازی کا دوسرا نام نوجوانی ہے۔ کسی بھی قوم اور ملک کی کامیابی و ناکامی ، فتح وشکست، ترقی و تنزلی اور عروج وزوال میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ نوجوانوں نے ہمیشہ ہر انقلاب کا ہراول دستہ رہے ہیں وہ انقلاب چاہے تعلیمی ہو یا اقتصادی، سیاسی ہو یا معاشرتی سطح کا ، سائینسی میدان ہویا طب کا میدان نوجوانوں نے ہمیشہ ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
آئیے آج آپ کو ملواتے ہیں کمالیہ کی زرخیز دھرتی کے عظیم سپوت سے جن کا نام ہے ڈاکٹر محمد شاہد جو محلہ عیدہ گاہ میں رہتے ہیں پی ایس ٹی کالج کمالیہ سے تعلیمی سفر کرتے کرتے یہ ہالینڈ سے پی ایچ ڈی کرکے وطن واپس لوٹے اور آج کل گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد شاہد کو کل اُن کی ایک تازہ تحقیق پر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اُنہیں آئی یو پی اے سی کی آٹھویں انٹرنیشل کانفرنس تھائی لینڈ میں اُن کی چاول کی فصل پر ایک نئی تحقیق کے سلسلہ میں ایوارڈ دیا اور اُن کی تحقیق کے لئیے گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس کانفرنس میں سینکڑوں لوگوں نے اپنی تحقیق اور ریسرچ کے پیپر جمع کروائے جن میں سے پوری دُنیا میں سے صرف آٹھ لوگوں کو منتخب کیا گیا جن میں ایک ڈاکٹر محمد شاہد ہیں۔ میں نے وہ ویڈیو دیکھی جب ڈاکٹر محمد شاہد کا نام پکارا گیا اور ساتھ میرے پیارے ملک کا تعارف کروایا گیا تو یقین مانیں دل بہت خوش ہوا۔
ڈاکٹر شاہد صاحب میرے عزیز بھی ہیں اور میرے ہمسائے بھی۔ میں اُن کی اس شاندار کامیابی پر اُنہیں اپنی طرف سے اور کمالیہ کی طرف سے بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں اور زندگی میں اُنکی کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئیے مزید دعاگو ہوں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے شاہد بھائی۔
تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ دُنیا میں وہی قومیں ہمہ وقت ترقی کرتی ہیں جن کے نوجوان تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صاحب تعلیم اور تحقیق سے جُڑے رہیئے اور ترقی کے سفر پر گامزن رہیں۔ میرا ایمان ہے بقول علامہ اقبال کے

اس قوم کو شمشیر کی حاجت نہیں رہتی
ہوجس کے جوانوں کی خودی صورت فولاد

(Visited 11 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *