چہرے کی جھریاں دور بھگانے کا آسان ترین نسخہ۔

چہرے پر جھریاں کس کو پسند ہوسکتی ہیں؟ یقیناً کسی کو نہیں خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمودار ہوجائیں۔ مگر اپنے چہرے کی خوبصورتی یا بڑھاپے کی اس علامت کو کافی حد تک دور رکھا جاسکتا ہے بس آپ کو گھر میں موجود چند چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ جی ہاں ایک عام سے گھریلو ٹوٹکے کے ذریعے آپ اپنی جلد کو صرف ایک ہفتے میں بہتر بناسکتے ہیں اور اس کے لیے زیادہ کوشش کی بھی ضرورت نہیں۔

بس آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہوگی :

دو چائے کے چمچ ویسلین

ایک چائے کا چمچ بادام یا زیتون کا تیل

ایک انڈے کی زردی

ایک چائے کا چمچ شہد

ایک پکا ہوا ایووکیڈو (اس کو ڈھونڈنا ضرور کچھ مشکل ہوگا)۔

کیسے تیار کریں؟
ویسلین کو چند سیکنڈ کے لیے اس وقت تک گرم کریں جب تک نرم نہ ہوجائیں، اس کے لیے چولہے پر کسی برتن میں ڈالا جاسکتا ہے یا مائیکرو ویو میں کسی محفوظ ڈبے کے ذریعے۔ اس کے بعد شہد کو ویسلین میں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں، اس کے بعد باقی اجزاءکو بھی ڈال دیں تاہم انڈے کی زردی سب سے آخر میں ڈالنی ہے، اسے اچھی طرح اس وقت تک مکس کریں جب تک وہ پیسٹ نہ بن جائیں، اس کے بعد اس کریم کو کسی جار میں رکھ کر اچھی طرح ہلائیں۔

کیسے استعمال کریں
سب سے پہلے تو مکسچر کو بنانے کے بعد کم از کم پانچ منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد منہ دھو کر اچھی طرح خشک کریں اور پھر کریم کو لگائیں۔

نرمی سے کچھ منٹ تک مالش کریں۔ آدھے گھنٹے تک کریم کو لگا چھوڑ دیں اور پھر منرل واٹر سے بھگوئے ہوئے تولیے یا روئی سے صاف کرلیں۔ اس کریم کا اثر دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے کیونکہ جلد سے جھریاں دنوں میں کم ہوجائیں گی جبکہ وہ جگمگانے بھی لگے گی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

(Visited 35 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *