تحریک انصاف کی جیت پوری قوم کی جیت ہے ۔ چوہدری فیصل قذافی

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری فیصل قذافی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی جیت پوری قوم کی جیت ہے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کیا ہے کہ عمران خان ایک با صلاحیت اور ایماندار لیڈر ہیں۔ جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کے تمام مراحل کو عبور کرئے گا۔پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد پورے ہونگے اور علاقائی سطح پر بھی انشاء اللہ لوگوں کی توقعات پر پورا اُتریں گے اور جس مقصد کیلئے عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دئیے ہیں اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے اپنی ساری کوششیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ ان سیاستدانوں نے ملکی وسائل کی باریاں بانٹی ہیں لیکن اب ان کا دور انشاء اللہ ختم ہو جائے گا اب صرف انصاف کا بول بالا ہو گا اور عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر ملیں گے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *