ایلوویرا جیل کے سکِن اور ہیئرز کے متعلق حیرت انگیز استعمالات’ جنہیں پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔۔۔ تحریر : ثناء خان تنولی

کیا آپ جانتے ھیں کی ایلو ویرا جیل ہمارے لیے کس حد تک معاون ثابت ہو سکتا ھے ۔۔۔

آج میں آپ کو ایلوویرا کے کچھ ایسے استعمالات بتانے والی ھوں جن پر عمل کرنے سے آپ کے
Skin اور Hairs
کے متعلق بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔
جیسا کہ ہم جانتے ھیں کہ، ایلوویرا جو کہ ایک قدرتی اجزاء ھے، عام طور پر گھروں میں بھی اسے اُگایا جا سکتا ھے اس کے علاوہ ایلوویرا جیل مارکیٹ میں بھی باآسانی دستیاب ھے ۔ اس کے چند حیران کن فوائد درج زیل ھیں ۔

۔1۔۔ اگر سردیوں میں آپ کے چہرے پر خشکی/سکری ہو جاتی ھے تو اس کیلئے ایک چمچ ایلوویرا جیل میں آدھی چمچ ناریل کا تیل ملا کر رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں، ایلوویرا آپ کے چہرے کو نرم اور چمدار بنائے گا جبکہ ناریل کا تیل خشکی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے کیلئے ایک بہت اچھا کلینزر ثابت ہو گا۔

۔2۔ اسے ہم میک اَپ
Remove
کرنے کیلئے بھی استعمال کر سکتے ھیں، کسی بھی اچھے لوشن کے ہمراہ اس سے چہرے سے میک اَپ اُتارا جا سکتا ھے ۔

۔3۔ ایلوویرا جیل ایک بیسٹ سکربر بھی ھے اسے ہم چہرے کی دھول مٹی کو صاف کیلئے ہفتہ میں ایک بار گرینڈ کی ہوئی شوگر کیساتھ چہرے پر سکرب کر سکتے ھیں ۔

۔4۔ ایلوویرا جیل کو ویکس کے بعد جلن اور سوزش سے بچنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ھے۔

۔5۔ ایلوویرا اور زیتون یا پھر سرسوں کے تیل کو پلکوں اور آئی-بروز کو گھنا اور لمبا بنانے کیلئے کسی مسکارا کی پرانی بوٹل میں بھر لیں اور روز رات کو سونے سے پہلے اسے مسکارا بَرش کی مدد سے اپنی پلکوں اور آئی بروز پر لگا دیں ۔

۔6۔ ایلو ویرا بالوں کی خشکی کو ختم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ھے، سر دھونے سے آدھا گھنٹہ پہلے ایلوویرا میں انڈے کی زردی، اور سرسوں کا تیل ملا کر اسے اچھی طرح سے بالوں پر لگا دینے سے بالوں سے سکری کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

۔ ایلوویرا جیل میں تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ مکس کر کے ہونٹوں پر 4-5 منٹ تک لگانے سے ہونٹوں کی سیاہی پہلے سے کم ہو جائے گی اور ہفتے میں دو سے تین بار اس عمل کو دہرانے سے آپ کے ہونٹ نرم وملائم اور گلابی ہو جائیں گے۔

۔8۔ پمپلز اور پمپلز سے بننے والے نشانات کو ختم کرنے کیلئے بھی ایلوویرا اور ٹوتھ پیسٹ رات بھر کیلئے لگی رہنے دیں صبح تک پِمپل ختم ہو جائے گا اور نشان بھی نہیں بنے گا۔

۔9۔ ڈارک سرکلز کیلئے ایلوویرا جیل میں جانسن بے بی آئل کے چند قطرے ملا کر کسی خالی۔بوتل میں محفوظ کر لیں اور رات سونے سے پہلے اسے اپنے ڈارک سرکلز پر لگا دیں کچھ دنوں میں ڈارک سرکلز سرے سے ختم ہو جائیں گے۔

۔10۔ چہرے پر اکثر پمپلز کے بعد یا پھر کچھ لوگوں کے قدرتی طور پر گڑھے
“open pores”
ہوتے ھیں تو ان
open pores کو Minimize
کرنے کےلئے ایلوویرا جیل کو آئس کیوبز کی شکل میں فریز کرنے کے بعد اس سے چہرے کا مساج کریں اس سے
Open Pores
جلد ہی ختم ہو جائیں گے۔

(Visited 39 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *