کمالیہ بار کے وفد کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کے، ایم ایس، ڈاکٹر شیخ محمد امین سے ملاقات۔

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) کمالیہ بار کے وفد کی ایم ایس، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ سے ملاقات۔ ملاقات میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن ایم ایس، کو پیش کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں وکلاء اور انکی فیملی کو مفت علاج کی سہولت مہیا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے آج ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر شیخ محمد امین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔وفد کے ارکان میں صدر کمالیہ بار ایسوسی ایشن میاں ثاقت عباس کاٹھیا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری رانا طارق جاوید ایڈووکیٹ ، انفارمیشن سیکرٹری خرم عباس نیک اور سینئر ایڈووکیٹ سردار صدیق اکبر کھٹانہ شامل تھے۔اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کمالیہ کے صدر ثاقب عباس کاٹھیا نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شیخ محمد امین کو پیش کیا۔ جس پرایم ایس کمالیہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وکلاء برادری کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے وکلاء اور وکلاء کی فیملیز کا مفت علاج کرنے کی سہولت دینے کا اعلان کیا ۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *