سازش کے متعلق پولیس افسران کو پہلے ہی آگاہ کر چکا تھا ۔ ڈاکٹر شوکت

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ڈِپٹی ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) میرے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے میں بے قصور ہوں اس سازش کے متعلق پولیس افسران کو پہلے ہی آگاہ کر چکا تھا ۔
اِن خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
ڈاکڑز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکڑ ظفر اقبال جھکڑ نے کہا کہ پولیس کا جانبدارانہ روئیہ ہرگز برادشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او ٹوبہ خود واقعہ کی انکوائری کریں اور فوری طور پر جھوٹے مقدمہ کو خارج کریں ۔
بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا ۔

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شوکت انتہائی شریف النفس انسان ہیں جن کے خلاف اِن کی بیوی کے سابقہ شوہر کی جانب سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک لڑکی کی مدد سے زنا بالجبر کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ انہوں نے مقامی پولیس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جانبدارانہ روئیہ اپنا رکھا ہے۔ جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈی پی او ٹوبہ عثمان اکرم گوندل سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ایف آئی آر کی تفتیش ڈی ایس پی ٹوبہ کرائم آرگنائزر سے اپنی نگرانی میں کروائی جائے اور مقدمے کو میرٹ کی بنیاد پر فوری طور پر خارج کیا جائے۔اس موقع پرڈاکٹر ظفر اقبال جکھڑ، ڈاکٹر آفتا ب احمد، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر شاہد اقبال گل،ڈاکٹر ظہیر احمد، رانا عبدالرؤف ،عامر شہزاد چوہدری، حق نواز اور صحافی حضرات میں محمد نعیم خان ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، امجد سعید،محمدحسین عابد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

(Visited 21 times, 1 visits today)

One Response to سازش کے متعلق پولیس افسران کو پہلے ہی آگاہ کر چکا تھا ۔ ڈاکٹر شوکت

  1. This paragraph is really a nice one it assists new the
    web users, who are wishing for blogging.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *