کمالیہ میں ہیومن رائٹس فورم بنانے کا اعلان ۔ ملک عابد اسلم

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) اداروں کی ناقص کارکردگی،ملک عابد اسلم نے ہیومن رائٹس فورم بنانے کا اعلان کر دیا۔کمالیہ کے شہریوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی جائے گی،انصاف نہ ملنے اور اداروں کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کی صورت میں عدلیہ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ کی معروف شخصیت نائب صدر پریس کلب کمالیہ ملک عابد اسلم نے کمالیہ کی حالت زار اور اداروں کی ناقص کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے ہیومن رائٹس فورم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہیومن رائٹس فورم بنانے کا یہ فیصلہ آج مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا گیا ۔جس میں انصر علی حیات ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،اوریٰسین قادری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک عابد علی اسلم کا کہنا تھا کہ کمالیہ کے تمام اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ کمالیہ کے شہری اسوقت بد ترین صورتحال میں مبتلا ہیں۔سیوریج ،صفائی ،واٹر سپلائی ،پینے کا صاف پانی ، انصاف اور تھانہ کچہری کے معاملات گھمبیر شکل اختیار کر گئے ہیں ۔کہیں پر بھی کمالیہ کے شہریوں کی شنوائی نہیں ہو رہی ۔ متعدد بار اخبارات اور چینلز وغیرہ پر خبریں نشر کرنے کے باوجود اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی جس بناء پر میں نے کمالیہ کی سطح پر ہیومن رائٹس فورم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جو کمالیہ کے شہریوں کے مسائل اور اداروں کی ناقص کارکردگی کو عدلیہ سمیت ہر فورم پر چیلنج کرئے گا۔اس سلسلہ میں وکلاء کی ایک ٹیم ہماری مدد کرئے گی۔ہائیکورٹ میں ہمارے فورم کی نمائندگی انصر علی حیات ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کریں گے جبکہ کمالیہ کی سطح پر وکلاء کی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میں خصوصی طور پر مدعو کیے گئے لاہور سے ایڈووکیٹ انصر علی حیات نے کمالیہ ہڑپہ پل کی تعمیر کے سلسلہ میں اپنی کاوشوں کا ذکر کیا۔اور صحافیوں کو بتلایا کہ سپریم کورٹ نے انکی پٹیشن پر متعلقہ اداروں کو فنڈ ز جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں بہت جلد ہڑپہ پل کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا اس سلسلہ میں مقامی ایم این اے کیساتھ ہماری کوارڈینیشن جاری ہے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *