کمالیہ نیوز

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) کمالیہ کے محلہ اسلام نگر سے نذیراحمد کا بیٹا 4 سال پہلے گم ہوگیا تھا۔بچے کی عمر 8 سال تھی اورچہارم کلاس کا طالبعلم تھا سکول کیلئے گیا جوآج تک نہ مل سکا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ 4 سال پہلے محلہ اسلام نگر کمالیہ کے رہائشی نذیر احمد کابیٹا چہارم کلاس کا طالب علم بمعر 8 سال گھر سے سکول کیلئے گیا جو کہ ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچا۔ اسکے بوڑھے والدین دن رات اپنے بچے کاانتظارکرتے ہیں اورخون کے آنسوروتے ہیں۔غریب محنت کش باپ تھانوں اورپولیس افسران کے دفتروں کے چکرلگا لگا کر تھک چکاہے کوئی اسکا پرسان حال نہیں لیکن کمالیہ کاچچانذیرایک غریب آدمی ہے اسکے بچیّ کوگم ہوئے چارسال گزرچکے ہیں کسی سرکاری محکمے کوکوئی فکرنہیں خداکے لیے ذمہ دارافسران سوچیں ؟ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ،کمشنر فیصل آباد سمیت حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ اور 4 سال سے بچے کے نہ ملنے پر نوٹس لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) قائمقام چیئرمین میونسپل چوہدری محمود الحسن جٹ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شجر کاری مہم کے سلسلہ میونسپل کمیٹی کے لان میں قائمقام چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمود الحسن جٹ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اس موقع پر چیف آفیسر راو حامد رضا،سابق چیئرمین بلدیہ رائے ضیاء اللہ خان،حاجی محمد زکریا، لیگل ایڈوائزر صدیق اکبر کھٹانہ، حاجی محمد ادریس جٹ،آڈٹ آفیسر سجاد احمد و دیگر بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پرقائمقام چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمود الحسن جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس لیے ہر انسان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیئے۔بدلتے ہوئے موسمی حالات کے پیش نظر پودے گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہّ لیں اور زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں و اطراف میں پودے لگائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) جمعیت علماء اسلام (س)پاکستان کے صوبائی ترجمان پیر محمد یوسف بخاری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن 2018میں صاف اور شفاف الیکشن کروانے میں پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ کہنا درست ہے کہ قوم فیصلے کرتی ہے پاک فوج اس کا دفاع کرتی ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملک و قوم کے لیے ہمیشہ قربانیاں دیں اور قوم نے بھی اپنی بہادر پاک فوج کا دفاع کیا آج پاک فوج سمیت عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح ملک میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں آپ انکی چیخیں بھی نکلنا شروع ہو گئیں ہیں کہ ہمیں جیلوں سے نکالو ایک اور آر او کی بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور آج بھی ملک کی بقاء و سالمیت کے لیے فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اب ہمارے سیاست دانوں کو بھی چاہیے کہ الیکشن ہو چکے ہیں اب اپنے ملک کی بہتری کے لیے مل جل کر کام کریں اور آنے والی نئی حکومت کو 5سال کی مدت پوری کرنے کا موقع دینا چاہیے اس وقت ملک کسی بھی افراء تفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہے اتحاد و یکجہتی کی اصل ضرورت ہے آج وہ لوگ شور اور انتشار پھیلا رہے ہیں کہ جنہیں عوام نے حالیہ الیکشن میں مسترد کر دیا ہے اور عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ اس دفعہ کسی ڈیزل کی ضرورت نہیں پڑے گی بغیر ڈیزل کے حکومت چلے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) بھٹہ مزدور سے گدھا ریڑھی چھیننے کے خلاف پاکستان بھٹہ مزدوریونین پنجاب کا احتجاجی مظاہرہ، احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں مزدروں شریک، بھٹہ مالک اور پولیس کے خلاف نعرے بازی، کم اجرت پر کام نہ کرنے پر بھٹہ مالک نے مزدور سے گدھا ریڑھی چھین لی، تھانہ صدر پولیس کو تحریری درخواست دی لیکن کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی ۔ بھٹہ مالک سے گدھا ریڑھی برآمد کرکے کاروائی نہ کی گئی تو ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دیں گے ۔ مظاہرین

(Visited 18 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *