کمالیہ نیوز

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) حکومت پنجاب کی جانب سے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اقدامات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت۔ پنجاب کے تمام EDOایجوکیشن سمیت انتظامی اداروں کو نوٹیفکیشن جاری،اردو کی ترویج کے سلسلہ میں اب تک کیے جانے والے اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں ملک میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے کیلئے فوری اقدامات کی منظوری دی گئی ہے۔ جس پر عمل درآمد کرنے کیلئے محکمہ ایجوکیشن سمیت جملہ انتظامی محکمہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ اردو کو سرکاری زبان نافذ کرنے کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں کیے گئے اقدامات سے بھی حکومت کو آگاہ کرنے اور رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت کی جانب سے اردو کی ترویج کیلئے اقدامات کو سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پیرمحل حلقہ 123پی ٹی آئی کی امیدوار سونیا علی رضا کی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل خارج کر دی گئی۔ پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی کامیابی برقرار، ن لیگ کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جیت کی خوشی میں ریلی نکالی گئی اور کامیابی کا جشن منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ PP-123پیرمحل میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر سونیا علی رضا کی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل سماعت کے بعدآج خارج کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے حکم پر دوبارہ کی گئی گنتی میں کامیاب قرار پانے والے امیدوار صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی جیت پر فیصلے کو یہ کہتے ہوئے برقرار رکھا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر حلقہ میں دوبارہ گنتی مکمل ہو چکی ہے لہذٰا اپیل خارج کی جاتی ہے۔ جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیر علی بابا کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور مریدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔فیصلے کا اعلان ہوتے ہی علی بابا کی رہائش گاہ سندھیلیانوالی میں کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے۔ بھنگڑے ڈالے گئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔پیر علی بابا کو87 موڑ رجانہ سے ریلی اور جلوس کی شکل میں پیر محل لایا گیا۔ اس موقع پر پیر علی بابا کا کہنا تھا کہ میری جیت سے حق کی فتح ہوئی ہے۔ کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اور میرے حوصلوں کو بلند رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ٹھیکیدار گلی کا سولنگ اکھاڑ کر غائب، اینٹیں تک چوری ،اہل محلہ پریشان ،مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ فاضل دیوان نزد کوٹھی بہادر چند سے حاجی منیر احمد کمبوہ نامی شخص نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عرصہ تقریباً پانچ ماہ قبل طاہر نامی ٹھیکیدار ہماری گلی کی اینٹیں اکھاڑ کر لے گیا ہے اور پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود گلی یوں کی توں پڑی ہوئی ہے جس سے ہمیں شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔تحقیق کرنے پرہمیں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ٹھیکیدار کو ٹھیکہ بھی الاٹ نہ ہوا تھا ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہو رہی ہے۔جس پر ہم نے کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت اعلیٰ حکام کو درخواست بھی گزار رکھی ہے ہم میڈیا کے توسط سے اعلیٰ حکام سے مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما میاں افتخار اور میاں اعجاز احمد نے چوہدری محمد سرور نے سینیٹر چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب نامزد کرنے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک بہت اچھا فیصلہ ہے۔ وہ پہلے بھی گورنر پنجاب رہ چکے ہیں اور پنجاب کو بہترین انداز میں چلانے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں، چوہدری محمد سرور ایک محنتی اور دیانتدار انسان ہیں۔ ان کی صلاحیتیں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ اور ان کی صلاحیتیوں کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے انہیں گورنر پنجاب نامزد کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے 112ٹو بہ ٹیک سنگھ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جنید انوار کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کو روک دیا،قبل ازیں پاکستان تحریک انصا ف کے امیدوار چوہدری محمد اشفاق کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے 7اگست کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے آرڈر جاری کئے تھے،جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نعیم عامر نے 9 اگست 2 بجے دن امیدواران و الیکشن ایجنٹس کی موجود گی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کی،جوکہ 10 اگست گیارہ بجے تک جاری رہی جس میں 30 پولنگ اسٹیشن کے تھیلے کھولے گئے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد اشفاق نے 10806 ووٹ اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوارجنید انوار نے 7977 ووٹ حاصل کئے اس طرح چوہدری محمد اشفاق 2829 ووٹ کی برتری سے جیت رہے تھے تو سپریم کورٹ کے حکم امتناعی آنے پر دوبارہ گنتی کا عمل رو ک دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارک باد۔حلقہ PP-123سے علی بابا کی کامیابی نے شفاف الیکشن کی شفافیت کا پول کھول دیا۔علی بابا کی کامیابی نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خوشی کی لہر پیدا کر دی ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ PP-123میں ری کاؤنٹنگ پر پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی جیت نے ملک میں شفاف الیکشن کی شفافیت کا پول کھول دیا۔ الیکشن کمیشن کی اہلیت کا واضح ثبوت سامنے آرہا ہے۔جس حلقے میں بھی ری اکاؤنٹنگ ہوئی ہے۔اکثریت میں رزلٹ چینج ہوئے ہیں۔حلقہ پی پی 123بھی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم ایک بار پھر پیر قطب علی شاہ کو MPAبننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی اُن کے ووٹرز ، سپورٹرز کو بھی اس خوشی کی مبارکباد دیتے ہیں۔ عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنا اُس کے ساتھ بدترین دشمنی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ چوہدری سرورکو بطور گورنر تعیناتی سے PTI پنجاب میں مضبوط ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پیر محل کی معروف سیاسی شخصیت نوجوان رہنما چوہدری عمر اللہ سلیم پُوری نے ایک بیان کے ذریعے سینیٹر چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کیلئے تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔انکا مزید کہناتھا کہ چوہدری سرور ایک منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں۔ جنہیں انگلینڈ اور پنجاب سمیت بے یک وقت حکومت کا تجربہ حاصل ہے۔ انکی بطور گورنر تعیناتی سے PTI پنجاب میں مضبوط ہوگی۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ بالخصوص پیرمحل میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *