کمالیہ کی خبریں ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان سے

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ڈی ایس پی کمالیہ عاطف معراج کی مدر ان لاء جو کہ گزشتہ روز وفات پا گئیں تھیں انکی وفات پر کمالیہ کی صحافی برادری اور انجمن حسینیہ کے عہدے داران کی انکے آفس میں فاتحہ خوانی کی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نوجوان صحافی محمد نعیم خان اور انجمن حسینیہ کے کے عہدے داران سید ثقلین حیدر کاظمی اور میاں سجاد حسین نے انکے آفس میں فاتحہ پڑھی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ء فرمائے ( آمین) اس موقع پر محمد عثمان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سیاسی لیڈروں پرسیاہی پھیکنا جوتے مارنا اور کبھی تھپڑ مارنے کی روایات ٹھیک نہیں اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔لیڈر چاہے کسی بھی پارٹی کا ہر ایک کی اپنی عزت ہوتی ہے ایسی حرکت کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے ان خیالات کا اظہار کمالیہ میں پاکستان سروے میں انجمن آڑھتیاں کمالیہ کے صدر چوہدری رفیق بگا ، لڈو قصاب ،محمد انور نوید محمد اسلم رامے رانا محمد نوید ، محمود علی جدران، کلیم اللہ طور، میاں محمد ظہور بھٹی ،ماسٹر رحمت علی ،حاجی عمر فاروق صدر تاجران کمالیہ حاجی محمد امتیاز سابق ایم این اے کمالیہ ریاض فتیانہ سابق صوبائی وزیر محترمہ آشفہ ریاض ،ایم نعیم خان، زاہد حسین پپو ، محمد حسین عابد، سابق چیرمین بلدیہ کمالیہ رائے ضیاء اللہ خاں ، رانا غلام مصطفی منج ،چوہدری ناصر رحمانی، چوہدری صابر ،چوہدری ظہور الحق ،سمیت دیگر نے مشترکہ طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سیاسی لیڈروں پر کبھی سیاہی پھینکنا ، کبھی جوتا مارنا اور کبھی تھپڑ مارنے کی رویات انہتائی شرمناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں مشترکہ طور پر کہا کہ ہر انسان کی اپنی کوئی عزت ہوتی ہے اور جن پر عوام میں لوگ ایسی حرکتیں کر رہے ہیں وہ نا قابل برداشت ہیں ایسی روایات سے ملک کی عزت کو نقصان پہنچتا ہے اور دنیا میں پاکستان کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا لین جن لوگوں نے ایسا کیا ہے اب ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے اور انکی کم از کم 1سے 2سال تک ضمانتیں نہ ہوں اور پھر ان کو سخت سزا دی جائے تا کہ لوگ دوبارہ ایسی حرکتیں نہ کر سکیں بلکہ لوگ عبرت حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) انجمن سبزی منڈی کے جنرل سیکرٹری کی کزن کی وفات پر افسوس کا اظہار فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت تفصیل کے مطابق انجمن سبزی منڈی آڑھتیاں کمالیہ کے جنرل سیکٹری محمد اسلم رامے کی کزن گزشتہ روز 713گ ب میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئیں تھیں ۔ان کی وفات پر کمالیہ کی اہم شخصیات چوہدری محمد رفیق محمد نعیم خان محمد دین چوہدری ناصر سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ء فرمائے ( آمین)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) کمالیہ عید گاہ خیرا شہید کا قبر ستان اس وقت نشئیوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ٹی ایم اے کمالیہ اور افسران بالا کی خاموشی اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ وہ ناکام نظر آ رہے ہیں شہر بھر میں منشیات فروشی عام ہے جبکہ قصاب حضرات بھی کسی سے کم نہ ہیں پانی ملا گوشت مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں خدارا اعلیٰ افسران اس چیز کا سختی سے نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار چیرمین پاکستان مسلم اتحاد رانا غلام مصطفیٰ منج نے ہمارے نمائندے سے ایک انٹرویو میں کہا انہوں نے کہا کہ کمالیہ شہر کے عین وسط میں قبرستان عید گاہ خیرا شہید کے نام سے بہت پرانا بنا ہوا ہے جہاں پر ٹی ایم اے کی طرف سے کوئی صفائی ستھرائی کا انتظام نہ ہے وہاں پر نشہ آوروں نے اپنے ڈیرے جما رکھے ہیں جبکہ وہاں پر منشیات فروشی کا کام بھی ہورہا ہے مگر ہماری انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ شہر کے قصاب بھی کسی سے کم نہ ہیں وہ کمالیہ کے عوام کو پانی ملا گوشت مہنگے داموں کھلا رہے ہیں کوی پوچھنے والا نہیں جبکہ اسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ کی بھی کوئی خاص توجہ نہ ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں یہ عالم ہے جیسے اس کا کوئی والی وارث ہی نہیں ہے ہر کوئی اپنی من مرضی کر رہا ہے جبکہ حکومتی دعوے ٹھس ہو کر رہ گئے ہیں لہٰذا اعلیٰ حکام خاص طور پر چیف جسٹس آف پاکستان اس پر از خود نوٹس لیکر خصوصی ٹیموں کی تشکیل کے احکامات جاری کریں اور کرپٹ ملازمین و افسران کا بھی احتساب کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ سے) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ نشست کی ابتدائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایم ڈی ایم افضل چوہدری نے کہا کہ بلا شبہ خواتین ایک متاثر کن قوت ہیں اور وہ گھر اور گھر سے باہر اپنے کردار کی اہمیت سے با خوبی واقف ہیں جس طرح پاکستانی خواتین ترقی کے راستے پر ہمہ وقت گامزن ہیں اور وہ مردو ں کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنی صلاحیتو ں کا لوہا منوا رہی ہیں اس طر ح خواتین کو بہتر مواقع فراہم کئے بغیر کو ئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر ظہیر عباس چوہدری نے کہا ہے کہ آج کی عورت کو قوم کی تعمیر اور اس کے استحکام کے لئے عظیم اور کٹھن کام کے سلسلہ میں خواتین کو انتہائی اہم کردار ادا کرنا ہے ۔ یاد رہے کہ خواتین قوم کے نوجوانو ں کے کردار کی معمار ہو تیں ہیں جو کہ مملکت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس ضمن میں حصول پاکستان کی طویل اور کٹھن جدو جہد میں مسلم خواتین کا کردار مثالی ہے ۔ خواتین کا عالمی دن ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ہمارے قائد نے جو ہم سے توقعات وابستہ کیں تھیں ہم نے انہیں ہر حال میں پورا کرنا ہے ۔ البتہ یہ احساس صرف 8مارچ کے دن تک ہی محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر برس کا ہر دن 8مارچ کے جذبے سے متصف ہو نا چاہیے ۔ آخر میں مہمان خصوصی معروف سماجی و سیاسی شخصیت زاہد حسین پپو نے کہا کہ آج بھی ہماری خواتین کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ تمام مسائل ہماری مشترکہ کوششو ں سے ہی حل ہو نگے ۔ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر خواتین کے حقوق کے تحفظ ان کو معاشی ، سیاسی اور معاشرتی طور پر با اختیار بنانے اور ان کی ترقی کے لئے ساز گار ماحول فراہم کر نے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھے گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ سے) میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہیں۔ سیاست میں اخلاقی روایات اور جمہوری رواداری برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے، عوام لیگ کے سربراہ ریاض فتیانہ نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزیدکہناتھا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ مگر یہ اختلاف رائے ذاتیات اور ایک دوسرے کی پگڑی اچھالنے تک نہیں پہنچنا چاہیئے۔ ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوریت اور جمہوری رویوں کے علمبردار ہیں ۔ اس لیے نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی بھر پورمذمت کرتے ہیں۔ سیاست میں اخلاقیات اور جمہوری روایات برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ اس سلسلہ میں سیاسی رہنماؤں کو اپنے ورکروں کی تربیت کرنی چاہیئے۔ ایسے معاملات کی حوصلہ افزائی کی بجائے مذمت کی جائے ورنہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کو نقصان پہنچے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ سے) اختلاف رائے جمہوری معاشرے کا حصہّ ہے مگر پی ٹی آئی سمیت کچھ لوگ غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ اس طرح کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما چوہدری محمد شاہد نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہناتھا کہ عمران خان ایک ایسی نسل تیار کر رہے ہیں۔ جو اخلاقی اقدار اور جمہوری روایات سے عاری ہے۔ سیاست میں تشدد اور انتہا پسندی ایک نئے کلچر کو جنم دے رہی ہے۔ جس میں لوگ اپنے فیصلے خود کرنے لگیں گے۔ اختلاف رائے جمہوری معاشرے کا حصہّ ہے مگر PTI غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور یہ ہتھکنڈے عمران خان اور PTI اور ملکی سیاست کو مہنگے پڑیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے لیگی رہنما وفاقی وزیر خواجہ آصف کی جانب سے ملزم کو معاف کیے جانے کے عمل کوخراج تحسین بھی پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ سے) رجانہ روڈ کو ون وے کیئے جانے کا اعلان خوش آئندہ ہے۔ مگریہ اعلان سیاسی نہیں ہونا چاہیئے، روڈ ٹھیکہ پر دیئے جانے کا ثبوت میڈیا پر پیش کیا جائے، یہ مطالبہ کمالیہ بار کے جنرل سیکرٹری ،تحریک انصاف لائیرز ونگ کے رہنما رانا طارق جاوید نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزیدکہناتھاکہ اب تک سینکڑوں افراد اس خونی روڈ کی نظر ہو چکے ہیں۔ اس لیے روڈ کو ون وے کیے جانے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مگر یہ اعلان صرف سیاسی اعلان نہیں ہونا چاہیئے۔ الیکشن کے دنوں میں ایسی طفل تسلیاں ووٹوں کے حصوّل کیلئے اکثر دی جاتی ہیں۔ اس لیے روڈ کو ٹھیکہ پر دیئے جانے کا ثبوت میڈیا پر پیش کیا جائے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *