پچھلے دور حکومت کے نمائندوں نے کسی ترقیاتی کاموں کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ۔ رائے عمر حیات خان منج

پچھلی دورِ حکومت کے کمالیہ کے نمائندوں نے کسی ترقیاتی سکیم کی منصوبہ بندی ٹھیک طریقے سے نہیں کی ۔پارکوں کو اکثر جگہ پر ختم کر کے پانی کی ٹینکی بنا دی ۔بچوں کے کھیلنے کے گراؤنڈ ختم کر دئیے جیسے بہلول والا پارک ۔ رائے عمر حیات خان منج
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) رہنماء تحریک انصاف رائے عمر حیات خان منج نے کہا ہے کہ کمالیہ کے پچھلے دور حکومت کے نمائندوں نے کسی ترقیاتی کاموں کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی ۔جیسے سیوریج کے پانی کو نہر میں ڈال دیا ۔جدھر پہلے لوگ اس پانی کو اپنے ضروریات کے لیے استعمال کرتے تھے اس کے صاف پانی جو لوگوں ابھی کئی جگہ پر مل نہیں رہا ۔ پارک کی جگہ کو ختم کر کے پانی کی ٹینکی بنا دی جیسے بہلول والے مردوں والے پارک کو نااہل آفیسر اسلم بھٹی ایس ڈی او میونسپل کمیٹی اور عبد الخالق ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کی مشاورت سے تقریباً ختم کر دیا ان نااہلوں آفیسروں کی ناقص منصوبہ بندی سے پارک ختم ہو گئے ۔لوگوں کو واک کے لیے شہر میں نزدیک کوئی پارک نہیں ۔پانی کی ٹینکی بنا کر پارک ختم کر دیا گیا۔ کمالیہ میں ریاض فتیانہ نے اپنے دور حکومت میں پارک اور گراؤنڈ کے لیے بہت فنڈ لگا کے لوگوں کو سیر تفریح کے لیے اچھی جگہ دی مگر پچھلے کمالیہ کے نمائندوں نے کوئی پارک نہیں بنایا بلکہ جو تھا اس کو بھی ختم کر دیا ۔ریاض فتیانہ کے دور میں اتنے پارک پے فنڈ لگے شائد ہی کمالیہ کی تاریخ میں کسی نے لگائے ہوں۔ کیونکہ ریاض فتیانہ سمجھتا ہے اگر نوجوان کو نشہ والی چیز وں سے بچانا ہے تو ان کے لیے زیادہ سے زیادہ پارک اور گروائڈ ہونے چاہیے ۔لیکن کمالیہ کے پچھلے دور حکومت کے نمائندوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی اس پر افسوس ہی کر سکتے ہیں لیکن اب دوبار ہ پارکوں پر فنڈ لگائے جائیں گے اور یہ کام پہلے بھی ریاض فتیانہ نے کیے تھے اب بھی وہی کرئے گا۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *