چیئرمین میونسپل کمیٹی کمالیہ ملک محمد شریف اور چیف آفیسر راؤ شفیق الرحمٰن کا سستا رمضان بازار کمالیہ کا دورہ۔

اشیائے خوردو نوش کے مختلف سٹالز کا معائنہ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

کمالیہ (ایڈیٹر ۔ ڈاکٹرغلام مرتضیٰ) چیئرمین میونسپل کمیٹی کمالیہ ملک محمد شریف اور چیف آفیسر راؤ شفیق الرحمٰن کا سستا رمضان بازار کمالیہ کا دورہ۔اشیائے خوردو نوش کے مختلف سٹالز کا معائنہ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔رمضان بازار میں محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے ہیلتھ کیمپ کا خصوصی معائنہ کرتے ہوئے ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔ہیلتھ کیمپ میں موجود ڈاکٹر مکشوف قاسمی نے دستیاب طبی سہولتوں و انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان بازار میں خریداری کیلئے آنے والے بزرگ،خواتین اور بچوں کیلئے ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی اقدامات کیئے گئے ہیں۔گرمی و حبس کے موسم میں بے ہوشی، بلڈ پریشر کا کم یا زیادہ ہو جانا، چوٹ لگنا اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ ہر وقت متحرک ہے۔چیف آفیسر راؤ شفیق الرحمٰن نے ہیلتھ کیمپ میں اپنا بلڈ پریشر بھی چیک کرایا اور دستیاب طبی سہولتوں و انتظامات بارے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر رابطہ آفیسر بہادر علی،سینٹری انسپکٹر رب نواز خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(Visited 22 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *