کمالیہ نیوز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

ٖکمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) متحدہ مجلس عمل ضلع ٹوبہ کی تمام نشستوں پر اُمیدوار کھڑے کریگی، مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کے بعد اُمیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ایم ایم اے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرئے گی ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حسن معاویہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیاانکامزید کہناتھا کہ عوام ان لوگوں کو جان چکے ہیں جو ہردور میں اپنی وفاداریاں بدلتے ہیں اور مفادات کی سیاست کرتے ہیں۔ایسے عناصر کو عوام آئندہ انتخابات میں مسترد کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سازشیں لیگی کارکنان کے عزم اور جذبہ میں کمی نہیں لا سکتے۔ ن لیگ چھوڑنے والوں کو واپسی کا راستہ نہ دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی شخصیت سردار محمد اصغر گجر نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہناتھا کہ مخالفین کی سازشوں سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے عزم اور جذبہ میں کمی آئے گی۔ نواز شریف جسے بھی ٹکٹ دیں گے کارکنان اسی امیدوار کو منتخب کروائیں گے۔ ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے بعد مقبولیت کا گراف بڑھ رہا ہے اور آئندہ2018کے انتخابات میں ن لیگ ہی کامیاب ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) وزیراعظم پاکستان 230کلومیٹر طویل عبدالحکیم موٹروے کا افتتاح 28مئی کو کریں گے، لاہور سے براستہ شرقپور،ننکانہ صاحب،جڑانوالہ، سمندری، رجانہ، پیرمحل،عبدالحکیم تک روٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،افتتاح کرنے کے بعد موٹروے کو آپریشنل کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے عبدالحکیم تک یہ موٹروے 148 ارب روپے سے مکمل ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں لاہور ملتان کا جی ٹی روڈ کے ذریعے سفر جو ساڑھے پانچ چھ گھنٹے میں طے ہو رہا ہے صرف اڑھائی گھنٹے میں طے ہوا کرئے گا۔لاہور عبدالحکیم موٹروے کی تعمیر کا کام سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں شروع کرایا اور اسے اگست 2018 میں مکمل کرنے کا شیڈول تھا مگر یہ 230 کلومیٹر لمبی موٹروے 3ماہ پہلے ہی مئی 2018 میں مکمل ہوجائے گی کراچی تا لاہور موٹروے کا نام بدل کر پشاور کراچی موٹروے رکھ دیا گیا۔نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی تا لاہور موٹر وے کا نام تبدیل کرکے پشاور کراچی موٹر وے (پی کے ایم) رکھ دیا گیا ہے۔ اس موٹر وے کے سیکشن لاہور تا عبدالحکیم کا بھی نام تبدیل کرکے لاہور ملتان موٹر وے سیکشن (ایم تھری سیکشن) رکھ دیا گیا ہے جو پشاور تا کراچی موٹر وے کا حصہّ ہوگا۔ لاہور سے کراچی تک جدید اور معیاری موٹر وے کا سفر 18گھنٹے کی بجائے 10گھنٹے میں طے ہو گا۔

(Visited 33 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *