کمالیہ نیوز

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) الیکشن 2018 میں امیدواروں کی حمایت کا معاملہ انجمن تاجران دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ سید اکبر علی نے تحریک انصاف جبکہ کلیم اللہ طور نے ن لیگ کے اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 امیدواروں کی حمایت کے سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران کمالیہ واضع طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ سید اکبر علی شاہ ، رانا ذوالفقار اور انکے دیگر ساتھیوں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب جنرل سیکرٹری کلیم اللہ طور ، جوائنٹ سیکرٹری شہباز احمد اور فرنیچر ایسوسی ایشن کے صدر محمد سرور نے مسلم لیگ ن کے امیدواران اسد الرحمٰن اور نازیہ راحیل کی حمایت کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں انجمن تاجران کمالیہ کے عہدیداران سے جب رابطہ کیا گیا تو انکا کہناتھا کہ الیکشن 2018 میں انجمن تاجران کمالیہ کے درمیان امیدواروں کی حمایت کے سلسلہ میں ہم آہنگی پیدا نہیں ہو سکتی جس بناء پر حلقہ اوپن کر دیا گیا تھا ۔اس لیے انجمن تاجران کمالیہ کا ہر عہدیدار ذاتی حیثیت سے امیدواروں کی سپورٹ کر رہا ہے ۔ یہ اختلاف صرف الیکشن کی حد تک ہے جبکہ تاجر مفادات اور تنظیمی معاملات میں ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سماجی شخصیت عمران مانی نے کہا ہے کہ اس بار پاکستان تحریک انصاف بہت بڑی لیڈ سے جیتے گی۔ ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض ہی واحد عوامی لیڈرہیں۔ جنہوں نے اپنے اقتدار میں غریب افرداد کو نوکریاں اور ملازمتیں دلوائی ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے اب پھر اس الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے اورایک بار پھر عوام کا مسیحا بن کر غریب مظلوموں کی آواز بنیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) مسیحی خواتین کی جانب سے محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ امیدوار صوبائی اسمبلی کی حمایت کا اعلان اور مسیحی خواتین کے انتخابی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رات 1 بجے تک مسیحی خواتین نے میرا جو انتظار کیا اور میرا استقبال کیا میں آپکی مشکور ہوں میں مسیحی خواتین کے مسائل کو بخوبی جانتی ہوں علاقہ میں صاف ستھری سیاست کی کاہل ہوں پاکستانی مسیحی بہنوں اور بھائیوں نے جو خدمات سر انجام دیں میں ان خدمات کو سلام پیش کرتی ہوں اس وقت پاکستان تحریک انصاف سے پاکستانی عوام کو جو امیدیں لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔اس موقع پر بیگم اشرف جان سندھو، بیگم شہناز اللہ رکھا، بیگم فضل مراد خاں، بیگم کاشف گل، بیگم نذیر سردار، بیگم عمران راہی، بیگم عمنوایل سلامت اور دیگر خواتین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں فتیانہ گروپ نے شہر کمالیہ کے لئے تعلیم صحت اور ترقیاتی کام کروا کر اپنا نام پیدا کیا ہے اور فتیانہ گروپ سے امید کرتے ہیں کہ وہ اقتدار میں آ کر مسیحی خواتین کی فلاں وبہبود کے لئے کام کروائے گے اور پھر نئے سرے سے ترقی کا سفر شروع کیا جائے گا۔مسلم مسیحی اتحاد کے سربراہ سماجی رہنما،اشرف جان سندھو، اقلیتی کونسلر خادم گل،شاہین یونین کے چیئرمین اللہ رکھا شاید، شفقت سراج ،رفیق اللہ رکھا، شفقت غنی،بشارت ٹیلر ماسٹر ،چوہدری لیاقت رضا ،سابق کونسلر عمانوایل سلامت ،چوہدری صدیق مسیح و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سابقہ پنجاب ٹیچرز یونین کے  صدر ماسٹر محمد رمضان ڈوگر (مرحوم)، سابقہ جنرل کونسلر چوہدری رحمت علی ڈوگر بھٹہ والے(مرحوم) کے صاحبزادوں سردار ساجد الرحمٰن ڈوگر،سردار نوید الرحمن ڈوگر،خرم شہزاد اور ندیم شہزاد ڈوگر نے اپنے ساتھیوں سمیت امیدوار برائے قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان امیدواران کی الیکشن کمپین میں حصہّ ڈالتے ہوئے انہیں کامیاب کروائے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) جج کا نا مناسب روئیہ ، کمالیہ بار کی ہڑتال ،کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا،سائلین پریشن حال پھرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سول جج کمالیہ اعجاز احمد کے نامناسب رویہ کے خلاف کمالیہ بار کے وکلاء نے گذشتہ روز 21جولائی 2018 کو عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا،سائلین پریشن حال پھرتے رہے۔ اس سلسلہ میں کمالیہ بار کے جنرل سیکرٹری رانا طارق جاوید کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام کو چلانے کیلئے بار اور بینچ کے درمیان باہمی اتفاق رائے ،کوآرڈینیشن اور ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھنا ضروری ہے جبکہ دیکھا گیا ہے کہ چند مہینوں سے کمالیہ کی جوڈیشنری کا رویہ وکلاء سے نامناسب تھا اس لیے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پی ٹی آئی ملک حقیقی تبدیلی کی علامت ہے،ملک سے کرپشن ،لوٹ مار اور اقربا ء پروری کے خاتمہ کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ان خیالا ت اظہا ر کمالیہ کی معروف سیاسی شخصیت مصطفیٰ چوہدری نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہناتھا کہ عمران خان اس ملک میں عوام کیلئے جنگ لڑ رہا ہے عوام کو اس جنگ میں انکا ساتھ دینا ہوگا ورنہ قوم ساری عمر پچھتائے گی۔ ہمیں ذاتی مفادات کو چھوڑ کر قومی مفادات کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ اس لیے برادری ازم کے بت کو پاش پاش کر کے عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *