کمالیہ : 27 ستمبر2018 کی خبریں ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے بریت کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے رہنما سٹی صدر سجاد مسعود چشتی نے ہمارے نمائندہ احسان بھٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے بے گناہ بچوّں ،بوڑھوں اور عورتوں پر نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت نے ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھائے۔ مگر ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران نواز شریف ،شہباز شریف،رانا ثناء اللہ اور دیگران کو بری قرار دے دیا۔ماڈل ٹاؤن کے شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے بریت کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) بھارت کشمیریوں پر اپنے مظالم چھپانے کیلئے الزام تراشی پر اتر آیا ہے۔کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی مضحکہ خیز ہے۔ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کمالیہ کے رہنما ملک اصغر علی المروف چوڑے خاں نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں۔ گذشتہ ستر سالوں سے بھارت کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ گرا رہا ہے مگر اسکے باوجود کشمیریوں کی حق خودارادیت کو دبایا نہیں جا سکا۔اس لیے بھارت کشمیریوں پر اپنے مظالم چھپانے کیلئے الزام تراشی پر اتر آیا ہے۔کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی مضحکہ خیز ہے۔پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں بھارت کو پاش پاش کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ریاض فتیانہ کو نیکٹا کا ممبر بننے پر مبارکباد ۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ کی معروف سیاسی شخصیات مخدوم سید طارق محمود الحسن چیئرمین اوور سیز پاکستان ،کمالیہ کے سینئر صحافی پیر محمد یوسف بخاری ،تحریک انصاف کے رہنما رائے عمر حیات خان منج، محمد عرفان چوہدری، رائے عابد مارتھ ، مرتضیٰ خان گادھی اور چوہدری محمد جمیل آرائیں نے MNAریاض فتیانہ کو نیکٹا کا ممبر بننے پر مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر ہے کہ موصوف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے واضع رہے کہ نیکٹا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ایک انتہائی اہم اور حساس قومی ادارہ ہے ۔جس کے سربراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ممبران میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ و وزیر اعظم، وفاقی وزراء برائے خزانہ، دفاع، قانون اور داخلہ، تمام چیف سیکریٹریز، تمام آئی جی پولیس، آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس، اور انٹیلی جنس بیورو کے کنٹری چیف اس کے ممبران ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رائے عمر حیات خان منج نے کہا کہ کمالیہ سٹی میں گھروں میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے صاف پانی کے کنکشن لگائے جا رہے ہیں ۔جس میں سر عام سٹرک اور چوکوں میں کنکشن لگانے کا کیا جواز ہے اوران کنکشنز کو استعمال کوئی نہیں کرتا لیکن سارا دن پانی ضائع ہوتا رہتا ہے۔ پاکستان میں پہلے ہی پانی کا مسئلہ بنا ہوا ہے لوگوں نے اس بارے میں میونسپل کمیٹی کے آفیسر اسلم بھٹی کو درخواست دی کہ یہ سارے ناجائز کنکشن کاٹے جائیں اورہمیں بھی کہا گیا کہ اعلیٰ حکام تک ہماری بات پہنچائی جائے۔ میری اس بارے میں پبلک ہیلتھ کے آفیسرز سے بات ہوئی انہوں نے کہا کہ یہ سارے کنکشن ناجائز ہیں اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کے کنکشن لگانے والے بندے ایک تو کئی جگہ پر رشوت لے کر کنکشن لگا رہے ہیں ان کا کوئی ریکارڈ میونسپل کمیٹی میں نہیں اور دوسرا جس میٹریل سے کنکشن سے لگایا جاتا ہے وہ بھی غلط ہے کیونکہ اس سے کچھ ماہ بعد پائپ لیک ہو جانا ہے لیکن مونسپل کمیٹی کے نااہل آفیسر اسلم بھٹی کو اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ اس میں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ احمد خاور شہزاد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ناجائز کنکشن کاٹے جائیں اور ایس ڈی اومیونسپل کمیٹی کمالیہ محمد اسلم بھٹی سمیت ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) مسلم لیگ ن کے رہنما سابقہ چیئرمین بلدیہ کمالیہ ملک امجد یعقوب نے کمالیہ کے سینئر صحافی پیر محمد یوسف بخاری کو ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے ٹکٹ پر تحصیل ناظم سمیت یونین کونسل کا بھی الیکشن لڑوں گا۔ پارٹی ٹکٹ میرے سوا کسی کو مل نہیں سکتا میں نے مسلم لیگ ن کیلئے جیلیں کاٹیں اور مصائب برداشت کیے ہیں۔ انشاء اللہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف پارٹی کی کارکردگی کی بنیاد پر اپنے مخلص ورکروں کو پارٹی ٹکٹ دیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کمالیہ سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ن لیگ کا قلعہ ہے اگر حالیہ عام انتخابات میں جھرلو نہ پھرتا تو کمالیہ NA-113کا یم این اے چوہدری اسد الرحمٰن اور PP-122سے محترمہ نازیہ راحیل MPAہوتیں۔پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہے ہم سب ایک ہیں اور اِن شاء اللہ ملکر بلدیاتی الیکشن بھر پور طریقے سے الیکشن لڑیں گے اور بلدیاتی انتخابات بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔اس موقع پر سابقہ کونسلر محمد صابر چکی والا ،رانا محمد شاہد خاں،رانا محمد اشرف ،کونسلر رانا سعید اللہ خان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(Visited 14 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *