پاکستان بھارت کی بالا دستی کبھی بھی قبول نہیں کرئے گا

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) امریکہ پاکستان کو دھمکی دینے سے باز آئے امریکہ نے بھارت کی بالا دستی تسلیم کرتے ہوئے یہ کہہ کر پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے ۔ پاکستان بھارت کی بالا دستی کبھی بھی قبول نہیں کرئے گا امریکہ کے لیے ہزاروں فوجیوں کی قربانی دی جا چکی ہے پرائی جنگ کے لیے مزید قربانی کم عقلی ہو گی ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت والجماعت کے سر براہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے اخباری نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا ناہوں نے کہا کہ نواز شریف فیصلہ کرے کہ انہوں نے اداروں سے ٹکرانہ ہے یا عدالتی فیصلہ تسلیم کر کے گھر بیٹھنا ہے مسلم لیگ (ن) بھی فیصلہ کر ے کہ انہوں نے عدالتی سزا یافتہ نا اہل کے لیے اپنی توانا ئیاں صرف کرنی ہیں یا عدالتی فیصلے کو تسلیم کر کے نواز شریف کو ایک طرف کرنا ہے نواز شریف کا عدلیہ اور فوج سے ٹکراؤ ملک کے لیے نقصان دہ ہے عدلیہ اور فوج ملک کے اہم ادارے ہیں اگر ان سے اعتماد ختم ہو گیا تو ملک میں انار کی پیدا ہو جائے گی انہوں مذید کہا کہ ختم نبوت کا مسئلہ مسلمانوں کے ایمان کا حصہّ ہے جن لوگوں نے پارلیمنٹ میں شب خون مارکر حلف کے الفاظ بدلنے کی کوشش کی ان کو قوم کو سامنے لایا جائے ایسے لوگوں کو سنگین جرم کی وجہ سے سزا بھی دی سنگین دی جائے تا کہ آئندہ کوئی ایسا جرم نہ کر سکے۔ ملک میں اگر انتخابات کی بجائے کوئی اور تبدیلی آئی تو اس کے ذمہ دار یہ سیاست دان ہوں گے۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *