کمالیہ نیوز

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) کمالیہ میں پی ٹی آئی ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کی جیت نے ثابت کر دیا کہ کمالیہ کی عوام ریاض فتیانہ سے محبت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف رائے عمر حیات خان منج نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کمالیہ کی عوام نے بدتمیزی اور گالی گلوچ اور کرپشن مافیا کی سیاست کو مسترد کر دیا اب کمالیہ میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا اور روکے ہوئے منصوبے جو پچھلی حکومت نے سیاسی انتقامی کرتے ہوئے روک دئیے تھے خاص طور پردریائے راوی کا پُل،کمالیہ کو ضلع بنانا،ون وے روڈ اور اس کے علاوہ اور بہت سے منصوبے اس وجہ سے روک دیا تھے کہ یہ ریاض فتیانہ نے شروع کیا روک دئیے اب وہ دوبارہ شروع ہو نگے اور انشاء اللہ اُمید ہے ہمیں صوبہ میں وفاق میں وزارت ملے اس سے کمالیہ میں بہت زیادہ ترقی اور لوگوں کو نوکریاں ملیں گی کمالیہ کی عوام کا ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کو ووٹ دے کر جیتانے کا بہت بہت شکریہ!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سردار ضیاء اللہ ، بشیر ڈوگر، بابر ڈوگراورقاری سعید کی آشفہ ریاض کومبارکباد۔مبارک بادحلقہ PP-122 صوبائی اسمبلی کی نشست شاندار کامیابی پردی گئی۔ڈوگر برادری کے سرکردہ افراد چوہدری ناصر علی بابر،سردار ضیا ء اللہ ڈوگر، چوہدری بشیر احمد ڈوگراورقاری محمد سعید نے ایک مشترکہ بیان کے ذریعے حلقہ PP-122 میں صوبائی اسمبلی کی نشست پرآشفہ ریاض کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔اور کہا ہے کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ محترمہ آشفہ ریاض کمالیہ کی بہتری اور لوگوں کے مسائل کوبہتر طریقے سے حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ریاض فتیانہ ایم این اے کی مختار ڈیرہ پر خصوصی آمد، چوہدری برادران چوہدری فیصل قذافی، چوہدری رضوان احمد چیئرمین یونین کونسل، کامران احمد چوہدری کو جیت کی مبارکباد دی اور انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ہار پہنائے اور مٹھائی کیساتھ شکریہ بھی ادا کیا اور مزید عوام کی خدمت میں شانہ بشانہ چلنے کا عزم اٹھایا، اس موقع پر واصف رانا، طارق گجر،رانا خرم عباس نیک ایڈووکیٹ،عدیل گجر، رانا بلال، وقاص چوہدری موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) رائے عامرخان منوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب امیدوار قومی اسمبلی مہر ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کو انکی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کمالیہ میں سابقہ ادوار کے رکے ہوئے میگا پراجیکٹ مکمل ہونگے اور کمالیہ کی ترقی میں تیزی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاض فتیانہ جب بھی اقتدار میں آیا ہمیشہ کمالیہ کے لیے بڑے منصوبہ جات لے کر آیا اور انشاء اللہ اس دفعہ بھی وہ ایسا ہی کرینگے انہوں نے کہاہے کہ ہم بھی ریاض فتیانہ کیساتھ مل کرچلیں گے کیونکہ ہم صرف کمالیہ کی بہتری چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) کمالیہ لورزگروپ تشکیل،گروپ کی تشکیل کا اعلان سردار عامر ڈوگر اور غلام باہو ڈوگر کی جانب سے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سردارعامرڈوگراورغلام باہوبھٹہ گجرنے کمالیہ کے فلاحی کاموں کیلئے کمالیہ لورزگروپ کانام تشکیل دے دیاہے عنقریب ایک فنگشن کے ذریعے باقاعدہ باڈی تشکیل دیکر عہدوں کااعلان کردیاجائیگا۔ہمارامقصدعلاقے کی بہتری میں مددکرناہے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *