کمالیہ کی خبریں ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پاکستان کوترقی کی راہ پر مسلم لیگ ن ہی گامزن کرسکتی ہے،مسلم لیگ ن کمالیہ میں جس کوبھی ٹکٹ جاری کرئے اسکی بھرپورسپورٹ کریں گے۔ان خیالات کاا ظہارسماجی شخصیت ملک عمران گلزارنے جنرل سیکرٹری پریس کلب کمالیہ محمدحسین عابد سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کواگرترقی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے تووہ سیاسی جماعت مسلم لیگ ن ہے ۔میں کمالیہ کی مقامی قیادت کی بات نہیں کررہااگرمسلم لیگ ن کسی کوبھی کمالیہ سے ٹکٹ جاری کردے میں اسکوسپورٹ کروں گاکیونکہ میں نظریاتی بندہ ہوں میں مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کاسپاہی ہوں انکی خاطرجان بھی حاضرہے پاکستان میں جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت بنی ہے کاروبارمیں ہمیشہ ترقی ہوئی ہے ایک بات پرسب لوگوں کوتعریف کرنی چاہیے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے پاکستان کولوڈشیڈنگ سے نجات دلائی اورملک کوروشنیوں میں تبدیل کیاجوکہ ایک اہم کارنامہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) این اے 113 اور پی پی 112 سے ن لیگ ہی کامیاب ہو گی۔مقامی لیگی قیادت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کوختم کرنے والے ٹکٹ کیلئے ایڑھیاں رگڑرہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما ء کونسلر بلدیہ کمالیہ رانا شبیر منا نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہناتھا کہ انشاء اللہ 2018 میں بھی ماضی کی طرح ایم این اے اور ایم پی اے کی نشستوں پر ن ہی کامیاب ہوگی۔ لیگی قیادت کوبلاتاخیر سارے گلے شکوے دورکرکے ایک پلیٹ فارم پر آناہوگا۔لیگی ووٹراورسپورٹر اپنی قیادت کوایک پلیٹ فارم پرکھڑا دیکھنے کے منتظرہیں۔ اگرقیادت نے اپنی صفوں پراتحاد نہ کیاتواسکانقصان بھگتنا پڑسکتاہے جوکہ مخالفین بھی چاہتے ہیں کہ انکا اتحادنہ ہو انکا اتحادمخالفین کی یقینی ناکامی ہے۔جو اپنے آ پ میں بڑے مغرور تھے وہ آ ج در بہ در ٹکٹ کیلئے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) کمالیہ کے نواحی گاؤں 708گ ب میں کئی روزسے واٹرسپلائی کاپانی نہ ملنے کی وجہ سے اہل دیہہ نہایت پریشانی میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق تقریباًبیس روزپہلے بجلی کاٹرانسفارمرخراب ہوگیاجواب تک ٹھیک نہ کروایاجاسکا۔اہل علاقہ کاکہناہے کہ ہم ماہانہ بل بھی اداکرتے ہیں۔ اسکے باوجودابھی تک بجلی ٹھیک نہ کرواناہمارے ساتھ زیادتی ہے ہمارے گاؤں کازمینی پانی پینے کے قابل نہیں جوہم کوپیناپڑتاہے اگرہمارامسئلہ حل نہ کیاگیاتولوگوں میں پیٹ کی بیماریاں پھیلنے کاخطرہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سماجی شخصیت مبشرحسن سیدوآنہ نے کہاہے کہ اگرسیاست عبادت سمجھ کر کی جائے تواس سے بہترخدمت خلق کیاہوسکتی ہے۔ بہت سے سیاستدانوں سے ملاقاتیں کیں ہیں لیکن چوہدری جمیل گجربائیاں والے جیساانسان کم ہی دیکھاہے ۔جوسیاست میں خدمت انسانیت کاجذبہ لیکرنکلاہے جوعوام کی خدمت کواپنافرض سمجھتاہے۔ اسطرح کے سیاستدان اگر ہمارے علاقے کومل جائیں توہمارے علاقے کی ترقی کوئی نہیں روک سکتا۔ جولوگ سیاست کواپنابزنس سمجھتے ہیں وہ کبھی علاقے کی بہتری نہیں کرسکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) تفصیلا ت کے مطابق محمد گلزار نے اپنا مکان کرایہ پر دے کر متعلقہ تھانہ میں اندراج نہ کروا کر گورنمنٹ آف پنجاب کی حکم عدولی کرکے صورت جرم 11 پنجاب عارضی رہائش کرایہ داران آرڈیننس 2015 کا ارتکاب کیا ہے۔جس پر تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) تفصیلا ت کے مطابق محمد حسن ولد عارف حسین قوم راجپوت سکنہ 344/WB تحصیل دنیا پور ضلع لودھراں ڈرائیور مذکور نے بس کو نہایت تیزرفتاری غفلت لاپرواہی سے چلا کر جرم 279 ت پ کا ارتکاب کیا ہے۔جس پر تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) تفصیلا ت کے مطابق وارث علی اے ایس آئی بمعہ ملازمان پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر موقع پر پہنچے تو ملزم اکبر ولد شیر محمد نے اپنا مکان مسمی محمد اشرف کو غیر قانونی طور پر کرائے پر دے رکھا تھا جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا ۔جس پر تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(Visited 14 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *