برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ناقابل برداشت ہیں ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

کمالیہ ( ہماری بات پاکستان ) برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ برما سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرئے ۔برما نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے‘ برما کے مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ زندہ انسانوں کو جلایا اور معصوم بچوّں کو ذبح کیا جا رہا ہے، ان حالات میں ہم خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ان خیالات کا اظہار سماجی و فلاحی شخصیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اور مظلوم کا ساتھ دینا اللہ کا حکم ہے۔ انہوں نے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ برما کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر فوری طور پراپنے ممالک سے نکالا جائے اور پاکستانی سفیر کو بر ما سے واپس بلایا جائے۔ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر برما کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد اپنے ملک کی املاک کو نقصان پہنچانا نہیں، ہم احتجاج کے ذریعے عالمی ضمیر کو جگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے برما حکومت کو خبردار کیا کہ اگر تم نے برما کے مسلمانوں کا قتل عام بند نہ کیا تو پاکستان کا بچہّ بچہّ برما کی طرف مارچ کرئے گا اور اسے صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔انہوں نے کہا کہ برمی حکومت کی دہشتگردانہ کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطر ہ ہیں ان کو فی الفور روکا جائے اور پاکستان سے برما کے سفارتی تعلقات ختم کریں۔لوگ کہتے ہیں کہ آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیا جائے مگر میں کہتا ہوں کہ اس کو واصلِ جہنم کیا جائے۔

(Visited 28 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *