کمالیہ : چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے عہدے دارو ں کی حلف برداری

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ نیوز ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے عہدے دارو ں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔

اجلاس کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے آرٹ اور کلچر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ثقافت ہماری زندگی کی راہو ں کو متعین کرتی ہے تاہم ان راہو ں پر گامزن ہوتے ہوئے اسے شعوری طور پر محسوس نہیں کیا جا سکتا اور یہ ایک ایسا سیال اور مرکب سا المیہ ہے جس میں علم و فن ، عقیدہ ، اخلا ق و قانون رسم و رواج جیسی سب صلاحیتیں موجود ہیں ۔ اس کے بعد حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوا مہمان خصوصی سابق رئیس بلدیہ کمالیہ ملک امجد یعقوب نے چوہدری آرٹس و کلچرل ونگ کی ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کا حلف لیا ۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر ظہیر عباس چوہدری اور میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سمیت چھ اراکین نے اپنے اپنے عہدو ں کا حلف دِیا ۔ حلف برداری کے بعدسابقہ رئیس بلدیہ ملک امجد یعقوب نے کہا کہ ہمارا کلچر فنون و آرٹس ، فنون لطیفہ ، ادب و ثقافت ہمارے معاشرے کو دوسرے سماج کے سماجی پہلو ؤں پر فوقیت بخشتی ہے اور یہ سماجی اقتدار ہمارے وقار ، ہماری پہچان کی موثر انداز میں عکاسی بھی کرتی ہیں ۔ انسانی عظمت ذوق اور قربت کی آئنہ دار ہے حلف برداری کی تقریب کے بعد نو منتخب چیف ایگزیکٹو انجینئر ظہیر عباس چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہو ں نے سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی جائزہ رپورٹ اجلاس میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی بہت جلد اپنے مقاصد کی عملی تکمیل کے لئے اپنے ڈگر پر جلد روا ں دوا ں ہو جائے گی ۔ نیز انہو ں نے اپنے اٹھائے گئے حلف کی مکمل پاسداری کرنے کا بھی عندیہ دیا ۔ تقریب کے آخر میں (ریجنل یونین جرنلسٹ) کے جنرل سیکرٹری سجاد حسین خا ں کھرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی آرٹ ، پاکستانی تہذیب و ثقافت کی نا صرف آئینہ دار ہے بلکہ یہ اپنی قدیم روایات ، رسومات اور رواج کا مظہر ہے ۔ تھیٹر موسیقی مجسمہ سازی ، فلم سازی ، تصویر نگاری ، دستکاری ، زیور سازی کی شاخیں ، تجربے باریک بینی اور صبر کی متقاضی ہیں لہٰذا اس کے لئے اراکین سوسائٹی سمیت ہم سب کو اس کی آبیاری کے لئے کوئی بھی دقیقہ فرو گزاشت نہیں چھوڑنا چاہیے۔ تقریب کے آخر میں معروف سٹیج آرٹسٹ برکت بھنڈر اور فوک سنگر فضل مراد ، سعید اللہ سین، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ، ساجد کمبوہ ( پیارا پاکستان) اور یاسر الطاف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔    

 

(Visited 15 times, 1 visits today)

One Response to کمالیہ : چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے عہدے دارو ں کی حلف برداری

  1. What i do not understood is in fact how you are now
    not actually much more neatly-preferred than you might be now.
    You are so intelligent. You understand thus significantly when it comes to this topic, made me personally believe it from a lot of varied angles.
    Its like women and men are not involved unless it’s something
    to do with Girl gaga! Your individual stuffs great. Always take care of
    it up!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *