نواز شریف نے ملکی سالمیت پر حملہ کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم سلطانی گواہ بن کر پاکستان کو دہشگرد ملک قرار دلوانا چاہتے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ کے لاڈلے رہے، اپنے خاندان سے بھی مخلص نہیں، ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں ۔ ریاض فتیانہ 

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان )  نواز شریف نے ملکی سالمیت پر حملہ کیا ہے۔سابق وزیر اعظم سلطانی گواہ بن کر پاکستان کو دہشگرد ملک قرار دلوانا چاہتے ہیں۔ نواز اور شہباز ٹوپی ڈرامہ ہیں، حالانکہ اس ملک نے ان کو نواز شریف سے میاں نواز شریف بنایا۔ یہ لوگ مارشل کی کوکھ سے پیدا ہوئے اور ہمیشہ لاڈلے رہے۔ ان خیالات کا اظہار عوام لیگ کے سربراہ سابق ایم این اے ریاض فتیانہ نے گذشتہ روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا نواز شریف ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے لاڈلے رہے ہیں۔اداروں نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا ہے یہ جنرل ضیاء الحق کی مارشل لاء کی کوکھ سے پیدا ہوئے۔جنرل جیلانی جیسے لوگوں نے انکی آبیاری کی آج بھی انکے گرد جنرل ضیاء کی مجلس شوریٰ کے ممبر جمع ہیں ۔کئی بار ملک کے وزیر اعظم بنے انکے بھائی گذشتہ 10 سالوں سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہیں ۔ آج ان پر کرپشن کا الزام لگا ملک کی اعلیٰ عدالتوں اور سینئر ججوں نے انکو نا اہل قرار دیا تو شرمندگی محسوس کرتے ہوئے اقتدار چھوڑنے کی بجائے ڈھٹائی سے یہ ملکی اداروں پر حملہ آور ہو گئے ان لوگون نے سپریم کورٹ کا مذاق اڑایا ۔ انکی پارٹی کا سوشل میڈیا فوج پر تنقید کر رہا ہے۔ ڈان لیکس اورنواز شریف کے حالیہ بیانات نے ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ نواز شریف سلطانی گواہ بن کر ملک کو دہشتگرد قرار دلوانا چاہتے ہیں ۔ اور دنیا میں ملک کو تنہا کرنا چاہتے ہیں۔نواز شریف اپنی پارٹی اور خاندان سے بھی مخلص نہیں ادارے ملک میں جمہوریت برقرار رکھنا چاہتے ہیں مگر میاں نواز شریف ملک میں مارشل لاء لگوا کر جمہوریت کا بوریا بستر گول کرنا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(Visited 14 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *