کمالیہ . وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی و چیف آفیسر کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی کا اجلاس

کمالیہ  ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمود الحسن جٹ و چیف آفیسر راؤ حامد رضا کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی پروگرام سمیت جنرل بس اسٹینڈ کی قرارداد منظور۔تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین میونسپل چوہدری محمود الحسن جٹ کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی ہال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر راؤ حامد رضا سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں جائزہ کمیٹی برائے ترقیاتی پروگرام ہائے کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔اس کے علاوہ بس اسٹینڈ کے لیے مزید جگہ لوکل گورنمنٹ پراپرٹی رولز کے تحت خرید کرنے کی بھی قرارداد کو منظور کیا گیا۔اجلاس میں متعدد ممبران کی جانب سے شہر میں سیوریج پانی کی شکایات پر توجہ دلائی گئی جس پر افسران نے سیور لائن کی تبدیلی کے لیے فنڈز کی کمی کا اظہار کیا اور معاملہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو بھجوانے کی منظوری دی۔اجلاس میں ممبر حاجی محمد زکریا کے چچا کی وفات پر ان کے درجات کی بلندی ومغفرت کے لیے فاتحہ خوانی و دعا کروائی گئی۔

(Visited 13 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *