میری خواہش ہے کہ میں نامور فلم سٹار صائمہ کے ساتھ کام کروں : ثومیہ چودھری

نارووال ( عارف اے نجمی سے ) فلم اور اسٹیج کی ابهڑتی ہوئی معروف اداکارہ اور ڈائسنگ ڈول ثومیہ چودھری نے نمائندہ ہماری بات پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو کام محنت اور دل سے کیا جائے وہ نظر آتاہے ، اور میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے دیکھنے والوں کو ایک اچها کام دوں ، آج کل میں بہت مصروف ہوں کیونکہ میں کئی فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں کام کر رہی ہوں ، ثومیہ نے اپنی آنے والی فلموں کا بتایا کہ میں ان میں بہت اہم رول کر رہی ہوں جو کہ دیکھنے والوں کو پسند آئیں گے . انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں فلم سٹار صائمہ کے ساتھ کام کروں کیونکہ وہ ایک بڑی فنکارہ ہیں اور میرے لئے رول ماڈل ہیں میں صائمہ سے متاثر ہو کے فلموں میں آئی ہوں پاکستان کی مٹی بڑی زرخیز ہے یہاں بہت سے نامور فنکاروں نے جنم لیا اور اپنے فن سے پاکستان کا نام روشن کیا اور ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے میں بھی کچھ ایسا ہی کام کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ میرے کام کو بھی مدتوں یاد رکھیں آخر میں انہوں نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمارے فن کو پرموٹ کرتے ہیں جس سے ہمارے کام میں نکهار آتا ہے

ad

(Visited 84 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *