ٹیچرز کے لئے لائیسنس پر غور ہو رہا ہے۔

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) شہر کی سماجی شخصیت ، سابق ٹیچر و نائب صدر کمالیہ پریس کلب محبوب قادری نے کہا ٹیچرز کے لئے لائیسنس پر غور ہو رہا ہے یہ خوش آئیند ہے حکومت کو پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کی تربیت کے سلسلہ میں کورسز کا انعقاد کرانا چاہئے اسکے علاؤہ اساتذہ کرام کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے کورسز کروائے جائیں اور ملک کا نظام چلانے والے سیاستدانوں کے لئے بھی لائیسنس ہونا چاہئے تاکہ کرپٹ بد دیانت اور جرائم پیشہ افراد سیاست میں نہ آسکیں ہے اساتذہ کرام کو عزت و احترام سے نواز جائے۔ ہمارے معاشرہ میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد کو شعبہ تعلیم میں ہیں استاد کے احترام پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہئے۔ضلعی و مقامی ایجوکیشن کمیٹیوں میں غیرتعلیم یافتہ ممبران تعلیم کے زوال کا سبب بنتے ہیں انہوں نے کہا اساتذہ کرام سمیت تمام سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے وقت انہیں پینشن کے حصول میں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلہ میں ایسا نظام بنایا جائے کہ ریٹائرمنٹ کے فوری بعد تمام مراعات حاصل ہو سکیں۔ ساٹھ سال ملازمت کرنے والے کو اپنے حقوق کی خاطر دھکے کھانے پڑتے ہیں۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *