کمالیہ 12 اکتوبر2018 کی خبریں

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ٹرانسفر/تبادلہ ملازمت کا حصہّ ہیں مگر۔۔۔کمالیہ سے خوش گواریا دیں لیکر جا رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار کمالیہ سے ٹرانسفر ہونے والے ایکسین واپڈا چوہدری انور علی تارڑ نے پریس کلب کمالیہ و الیکٹرانک میڈیا کے وفد سے اپنے دفتر میں الوداعی ملاقات کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہناتھا کہ میں کمالیہ میں تقریباً 2سال تعینات رہا ہوں ان دو سالوں میں کمالیہ کے عوام ،سیاستدان ،صحافی اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون میسر رہا۔ ٹرانسفر/تبادلہ ملازمت کا حصہ ہیں مگر کمالیہ سے خوشگوار یادیں لیکر جا رہا ہوں۔ واضع رہے کہ ایکسین واپڈا انور علی تارڑ کا تبادلہ حال ہی میں کمالیہ سے فیصل آباد کیا گیا ہے اس موقع پر چوہدری محمد اسلم گجر اکاؤنٹ آفیسر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پریس کلب کمالیہ و الیکٹرانک میڈیا کا ہنگامی اجلاس منعقد ، سینئر صحافی یوسف بخاری کی کرادر کشی کی مذمت کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب کمالیہ و الیکٹرانک میڈیا کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز 8بجے رات پریس کلب کمالیہ و الیکٹرانک میڈیا کے دفتر واقع تھانہ موڑ کمالی میں صدر پریس کلب سردار عبدالرحمٰن ڈوگر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں پریس کلب و الیکٹرانک میڈیا کے ممبران اور عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر پریس کلب کمالیہ و الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے سینئر صحافی پیر اور پریس کلب کے ممبر محمد یوسف بخاری کی کردار کشی کی بھرپور مذمت کی گئی اور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق پریس کلب و الیکٹرانک میڈیا نے یوسف بخاری کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے سردار الطاف گروپ کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا اور انتظامیہ سے یوسف بخاری کا نام فی الفور فورتھ شیڈول سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے ممتاز صحافی وائس چیئرمین الیکٹرانک میڈیا رانا تجمل حسین کے صاحبزادے کی شہادت پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) محکمہ انہار میں پرائیویٹ شخص کی مداخلت ،پاسبان یونین کے کارکنان سراپا احتجاج بن گئے،ممتاز کالیہ کی جانب سے محمد صفدر کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار کے درجہ چہارم کے ملازم محمد صفدر کو مبینہ گالی گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر محکمہ انہار کے ملازمین ،پاسبان یونین کی سرپرستی میں سراپا احتجاج بن گئے۔ پاسبان یونین کے ممبران و عہدیداران نے مقامی ایم این اے ریاض فتیانہ اور صوبائی وزیر پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ کے ڈیرہ کے باہر بااثر زمیندار ممتار کالیہ کے خلاف احتجا ج کیا۔جس پر مقامی ایم این اے ریاض فتیانہ اور صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے متاثرہ شخص کے ساتھ زیادتی کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر متاثرہ ملازم نے تحریر ی طور پر MNAریاض فتیانہ اور صوبائی وزیر آشفہ ریاض کو آگاہ کیا۔ جس پر پاسبان یونین کے عہدیداران و ممبران نے اپنا احتجاج مؤخر کر دیا۔ واضع رہے کہ ممتاز کالیہ محکمہ انہار میں سرکاری کاموں میں بے جا مداخلت کرتا ہے اور محکمہ انہار کی سرکاری گاڑی استعمال کرتے ہوئے محکمہ انہار کے ملازمین کو حراساں و پریشان کرنا اس شخص کا معمول بن گیا ہے جس پر محکمہ انہار کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) زمام علی فاؤنڈیشن کے سلسلہ میں بہت جلد کام شروع کیا جارہاہے، پہلے مرحلہ میں ڈیرہ کو ختم کرکے خانقاہ/دربار تعمیر کیا جائیگا۔ غریبوں کیلئے مفت کھانا، قرض حسنہ یتیم اور بے آسرا بچوّں کی کفالت اورچھوٹے کاروبار سمیت متعدد فلاحی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ ابتدائی اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین اوور سیز پاکستان اور کمالیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مخدوم طارق محمود الحسن نے اپنے شہید بیٹوں کے ماہانہ ختم شریف کے موقع پر پریس کلب کمالیہ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے زمام علی فاؤنڈیشن کے حوالہ سے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے بتلایا کہ زمام علی فاؤنڈیشن خالصتاً دکھی ، بے سہارا اور غریب ضرورت مند لوگوں کیلئے قائم کی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں بہت جلد باقاعدہ کام شروع کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلہ میں ڈیرہ کو ختم کرکے خانقاہ یا دربار تعمیر کیا جائے گا جہاں پر مسجد ،دربار ،یتیم اور بے سہارا بچوّں کیلئے رہائش اور کھانے کیلئے تعمیرات کی جائیں گی۔زمام علی فاؤنڈیشن غریبوں کیلئے مفت کھانا، قرض حسنہ یتیم اور بے آسرا بچوں کی کفالت ،چھوٹے کاروبار کیلئے بلا سودقرضہ اورذہین اور مستحق بچوں کیلئے تعلیمی سکالر شپ سمیت متعدد فلاحی منصبوں کا آغاز کیا جائے گا۔ فاؤنڈیشن پر آنے والے ابتدائی تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) رائے الیاس خان ،رائے عمر حیات خان منج ،ادریس جٹ اورطارق جاوید چوہدری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ریاض فتیانہ ایم این اے بہت جلد دیہاتوں میں گیس کا افتتاح کریں گے اور جن دیہاتوں میں پائپ لائن ڈالی جا چکی ہے ان میں بہت جلد گیس کے میٹر لگوائے جائیں گے اور کمالیہ میں گیس کے کم پریشر کے مسئلہ کو بھی حل کر لیا گیا ہے ۔سردیوں میں اب گیس کا پریشر ٹھیک رہے گا۔ ریاض فتیانہ ایم این اے کی کوششوں سے کمالیہ سوئی گیس کے آفس کو بھی بہت جلد ایپ گریٹ کر رہے ہیں تاکہ عوام کے کام کمالیہ میں ہوں ان کو فیصل آباد نہ جانا پڑے پہلے بھی ریاض فتیانہ کے پچھلے دور میں ایکسین واپڈا کا دفتر بھی ریاض فتیانہ کی کاوشوں سے منظور ہوا تھا۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *