کمالیہ : ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ،آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ شاہد ندیم رانا ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راؤ حامد رضا کی نگرانی میں کیا گیا۔ عملہ میونسپل کمیٹی اورپولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں حکومت پناجب کی ہدایات کے مطابق کلین اینڈ گرین پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔ یہ آپریشن اقبال بازار،اور اس سے ملحقہ علاقوں سے شروع کیا گیا۔ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ شاہد ندیم رانا ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راؤ حامد رضا کی نگرانی میں کیا گیا اس موقع پر عملہ میونسپل کمیٹی اورپولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی۔ آپریشن کرنے سے قبل راؤ حامد رضا نے انجمن تاجران کمالیہ کے وفد سے ملاقات کی اور حکومت پنجاب کی جانب سے کلین اینڈ گرین پلان شروع کرنے کے بارے میں بتلایا گیا۔چیف آفیسر راؤ حامد رضا کے مطابق انجمن تاجران کمالیہ کے عہدیداران کی جانب سے مکمل یقین دہانی اور حمایت کے بعد آپریشن شروع کیا گیاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ایم این اے ریاض فتیانہ نے راناخرم عباس نیک ایڈووکیٹ کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ میڈیا سیل نیوز کے علاوہ عوامی رابطہ کی سہولت کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔یاد رہے کہ رانا خرم عباس نیک ایڈووکیٹ کمالیہ بار ایسوسی ایشن سال 2018کے بھی ترجمان ہیں۔ اس خبر سے علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ رانا خرم عباس نیک ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر عوام کی جانب سے انکا خیر مقدم بھی کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) مخدوم طارق محمودالحسن سے پریس کلب کمالیہ کے عہدیداران کی ملاقات ،چیئرمین پریس کلب محمدامین چوہدری اورکالم نگارعبدالحنان چوہدری نے مخدوم طارق کے شہید بیٹوں کی فاتحہ خوانی کی۔علاقائی سیاست صورتحال اور زمام علی فاؤنڈیشن کے قیام پر بھی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب کمالیہ کے عہدیداران چیئرمین محمد امین چوہدری اورنائب صدر و کالم نگارعبدالحنان چوہدری نے لاہور میں مخدوم طارق محمو دالحسن سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کی اور طارق محمود الحسن سے انکے شہیدبیٹوں زمام امام،محمد علی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پریس کلب کمالیہ کے عہدیداران نے مخدوم طارق محمود الحسن کی جانب سے اپنے مرحوم بیٹوں کی یاد میں زمام علی فاؤنڈیشن بنانے کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔مخدوم طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے واضع ہونے پر سیاست میں حصہ لینے کا کریں گے سر دست انہوں نے اپنے وارڈ کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھنے کی کا عندیہ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) بائی پاس کمالیہ کو کشادہ کیے جانے کا منصوبہ،منصوبہ پر جلد عملدرآمد کا امکان،66فٹ سے زائد تک کشادہ کیے جانے کا امکان۔ باخبر ذرائع کے مطابق کمالیہ رجانہ روڈ پر واقع کمالیہ بائی پاس کوبہت جلد کشادہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس سلسلہ میں منصوبے پر عملدرآمد کیلئے بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق کمالیہ بائی پاس کو کشادہ کرکے 66فٹ یا اس سے زائد کشادہ کیا جائیگا۔اس سلسلہ میں کمالیہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ کمالیہ بائی پاس کو کشادہ کرنے کے ساتھ ساتھ کمالیہ چیچہ وطنی ،رجانہ روڈ کو بھی ون وے کیا جائے تاکہ آئے رو ز انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) انجمن حسینیہ رجسٹرڈکمالیہ کے نائب صدر سید ثقلین حیدر کاظمی نے اپنے ایک بیان میں محرم الحرام کے حوالہ سے مقامی و ضلعی انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر محکموں کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے محرم الحرام کو پر امن گزارنے کیلئے جو کردار ادا کیا اور پورے شہر کو صاف ستھرا اور لائٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیایہ قابل تعریف عمل ہے۔انکا مزید کہناتھا کہ مقامی و ضلعی انتظامیہ کے حفاظتی اعلیٰ انتظامات کی وجہ سے مومنین حضرات کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔پرامن ماحول کو برقرار رکھنے میں کمالیہ کے تمام مسالک کے علماء کرام کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔ ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔کسی بھی شر پسند کو کمالیہ میں پر امن ماحول کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(Visited 22 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *