عوام کو 30 سالہ (ن) لیگی اقتدار نے مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

ایماندار اور غیر جانبدار افسران کو تعینات کیا جائے ۔ آصف پٹھان

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل نمبر 64 کے صدر آصف پٹھان شہباز شریف کی بیورو کریسی کے ہوتے ہو ئے پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں تبدیلی نہیں لا سکتی شہباز شریف دور میں کھڈے لائن لگائے گئے ایماندار اور غیر جانبدار افسران کو تعینات کیا جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل نمبر 64 کے صدر آصف پٹھان نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو 30سالہ (ن) لیگی اقتدار نے مفلوج کر کے رکھ دیا ہے پولیس گردی کی انتہاء ہے تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں ہسپتالوں میں ادویات نایا ب ہیں (ن) لیگی حکومت نے عملی کام کی بجائے اشتہار بازی ،نعرے بازی ،بیان بازی اور ذاتی نمود و نمائش سے کام لیا امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ عمران خان سے عوام نے امیدیں وابسطہ کر رکھی ہیں مزید برآں انہوں نے کہا کہ شہباز دور کی بیوروکریسی تبدیل کئے بغیر پنجاب میں تبدیلی ناممکن ہے اگر پنجاب کے عوام کو ریلیف دینا ہے تو پھر پنجاب سے متعلقہ اداروں ،پولیس ہو یا ایجوکیشن ،ہیلتھ ہو یا دیگر ادارے میں شہباز دور میں کھڈے لائن لگائے گئے دیانتدار افسران تعینات کئے جائیں ۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *