ریاض فتیانہ کو نیکٹا کا ممبر بننے پر مبارکباد

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ریاض فتیانہ کو نیکٹا کا ممبر بننے پر مبارکباد ۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ کی معروف سیاسی شخصیت مخدوم سید طارق محمود الحسن چیئرمین اوور سیز پاکستان، کمالیہ کے سینئر صحافی، سماجی و فلاحی شخصیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ، اور پیر محمد یوسف بخاری ، تحریک انصاف کے رہنما رائے عمر حیات خان منج، محمد عرفان چوہدری، رائے عابد مارتھ ، مرتضیٰ خان گادھی اور چوہدری محمد جمیل آرائیں نے ایم این اے ریاض فتیانہ کو نیکٹا کا ممبر بننے پر مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر ہے کہ موصوف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے واضع رہے کہ نیکٹا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ایک انتہائی اہم اور حساس قومی ادارہ ہے ۔جس کے سربراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ممبران میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ و وزیر اعظم، وفاقی وزراء برائے خزانہ، دفاع، قانون اور داخلہ، تمام چیف سیکریٹریز، تمام آئی جی پولیس، آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس، اور انٹیلی جنس بیورو کے کنٹری چیف اس کے ممبران ہیں۔

(Visited 10 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *