کمالیہ : 6 اکتوبر2018 کی خبریں ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) مخدوم طارق محمودالحسن نے زمام علی فاونڈیشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاونڈیشن کا قیام خالصتا خوشنودی الہٰی اور کم سنی میں جام شہادت پینے والے میرے شہزادوں کے بلندی درجات کیلئے ہے۔ زمام علی فاونڈیشن کے زیر انتظام کمالیہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پلازہ تعمیر کرکے دکانیں بناکر بے روزگار تجربہ کار اور اپنے کام کے ماہر افراد کو دی جائیں گے جہاں اشیائے خور و نوش انتہائی مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں گی کسی بھی قسم کی فنڈنگ کے بغیر ہم ایک ایسا ادارہ بناکر کمالیہ کی عوام کو دیں گے جس سے کئی گھرانوں میں آسودگی اور معاشی مشکلات میں کمی آجائے گی زمام علی فاونڈیشن مائیکروفنانس خود روزگار سکیم کے تحت بلا سود آسان اقساط پر قرضے دے گی تاکہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان اپنا کاروبا کرسکیں انہوں نے مزید بتایا کہ میری ترجیح اب فقط مخلوق خدا کی خدمت اور دکھی مشکلات میں پھنسے افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے شہدا کے مزارات کی باقاعدہ تعمیر کا کام بہت جلد شروع کردیا جائے گا جس پر دنیا بھر کے ماہرین تعمیرات سے مشاورت کے بعد درگاہ کے نقشے کو فائنل کرلیا گیا ہے خواہش ہے کہ میرے معصوم جگر گوشوں کی آخری آرام گاہ فن تعمیر کا شاہکار اور مرجع خلائق بنے جہاں مخلوق خدا آئے تلاوت کلام مجید کرے،نعت خوانی کی محافل ہوں،محفل سماع ہو پاک ہستیوں کاذکر ہو، اہلیان کمالیہ اس کارخیر کے عظیم کام میں اپنی قیمتی آرا بھی دیں اور ہماری رہنمائی بھی فرمائیں تاکہ ہم جلد سے جلد کام کا آغاز کرسکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ضمنی الیکشن سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری قابل مذمت ہے، شہباز شریف کی گرفتاری غیر قانونی ہے، پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پربوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ کمالیہ امجد یعقوب ملک نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکامزید کہناتھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ذاتی انتقام پر اتر آئی ہے۔شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں اسپیکر اسمبلی کی اجاز ت کے بغیر انہیں گرفتا ر نہیں کیا جا سکتا۔اس لیے شہباز شریف کی گرفتاری غیر قانونی اور قابل مذمت ہے ۔ نیب نے انہیں دھوکہ سے صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ کمپنی میں گرفتار کر لیا۔مسلم لیگ ن ان اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) چیف آفیسر راؤ حامد

رضا کی زیر نگرانی انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن۔
متعدد سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چوک
سے منڈی موڑ تک چیف آفیسر راؤحامد رضا کی نگرانی میں
انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کیا گیا۔جس میں پختہ و عارضی
انکروچمنٹ سمیت ریمپ ختم کروائے گئے اور متعدد سامان
قبضہ میں لے لیا گیا۔ آپریشن میں محکمہ ریونیو اور پولیس
اہلکاران نے بھی حصہ لیا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) 5 اکتوبرٹیچرز ڈے کمالیہ سمیت ملک کے متعددسرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں خصوصی طور پر منایا گیا۔طلبہ و طالبات نے اپنے اساتذہ کو پھول ، وشنگ کارڈ اور تحائف پیش کیے۔منعقدہ تقریبات میں طالبعلوں کی جانب سے اساتذہ کی خدمات اور شان میں خصوصی نغمے ،اشعار،ٹیبلیو اور تقاریر کی گئیں۔اس سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز لیبارٹری H/Sسکول کمالیہ میں خصوصی تقریب ہوئی۔ تقریب میں طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بچیوں کے ہاتھوں میں بڑی تعداد میں پھول اور وشنگ کارڈ پکڑے ہوئے تھے۔ جن پر اساتذہ کی شان اور خدمات میں خوب صورت الفاظ اور جملے تحریر تھے۔ اس موقع پر طالبات نے نغمے پیش کیے اور خصوصی جذبات کا اظہار کیا واضع رہے کہ 5اکتوبر کو پاکستان سمیت پورے ملک میں ٹیچرز کی خدمات کے اعزاز میں ’’ٹیچرز ڈے ‘‘منایا جاتا ہے۔ جسے محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے سلام ٹیچر زڈے کا نام دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) کسان بورڈ پنجاب کا اجلاس،یکم نومبر سے گنے کے کرشنگ سیزن کو شروع کرنے کا مطالبہ ،کسانوں کے مفاد کے تحفظ کا عزم،نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں کسان بورڈ پنجاب کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں شوگر انڈسٹری سے یکم نومبر سے گنے کے کرشنگ سیزن کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا،اجلاس کے اختتام پر کسان بورڈ کمالیہ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کی گئی۔اس موقع پر کسانوں کے مفاد کے تحفظ کے لیے خدمات کیے جانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) میونسپل کمیٹی کمالیہ کے وائس چیئرمین حاجی محمود الحسن جٹ کا مبینہ زبانی حکم نامہ ہوا کی نظر ہو گیا۔ رابطہ آفیسر کو بھی وائس چیئرمین کی جانب سے جاری پر اسرار حکم نامہ کی تردید کرنا پڑی ۔تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف رائے عمر حیات خان منج میڈیا کے ہمراہ میونسپل کمیٹی کمالیہ پہنچ گئے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے میونسپل کے دفاتر میں جا کر مسائل حل کروائے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما رائے عمر حیات خان منج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کمالیہ ایک سرکاری ادارہ اور عوامی پراپرٹی ہے۔ میونسپل کمیٹی کمالیہ عوام کے ٹیکسوں سے چل رہی ہے ۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت مجھے میونسپل کمیٹی میں آنے سے روک نہیں سکتی۔ آج میں میڈیا کے ہمراہ میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں موجود ہوں کسی میں جرأت ہے تو مجھے نکال دے۔ انکا مزید کہناتھا کہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں عوام اور میڈیا میرے ساتھ ہیں۔ایک سیاسی ورکر عوامی نمائندہ کی حیثیت سے کمالیہ کی عوام کے مسائل کو اجاگر اور انکے حل کیلئے اپنی جدوجہد کرتا رہوں گا اور کرپشن کے خلاف جہادبھی جاری رکھوں گا ۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *