کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں برتتے، تمام کام میرٹ پر کرتے ہیں ۔ احمد شہزاد خاور

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں برتتے، تمام کام میرٹ پر کرتے ہیں، یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منائیں گے، اس سلسلہ میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر پروگرام مرتب کر لیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ احمد شہزاد خاور نے پریس کلب کمالیہ و الیکٹرانک میڈیا کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کے ارکان میں سردار عبدالرحمن ڈوگر،عمران شاہد، چوہدری محمد امین ، قاری محمد سعید ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور محمد جاوید قادری شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ کسی کے ساتھ بھی امتیازی سلوک نہیں برتتے۔ قانون کے مطابق ہر کام صاف شفاف اور میرٹ پر کیا جاتا ہے۔ یوم آزادی 14 اگست کے حوالہ سے انکا مزید کہنا تھا کہ 14 اگست کو شایان شان طریقہ سے منائیں گے۔ اس سلسلہ میں پروگرام مرتب کر لیا گیا ہے۔ ضلع اور تحصیل کی سطح پر یوم آزادی کے پروگرام منعقد ہونگے۔ جس میں صحافیوں کو خصوصی طور پر دعوت دی جائے گی۔

(Visited 15 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *