ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ احمد خاور شہزاد کا کمالیہ کا دورہ

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ احمد خاور شہزاد کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبر میجر (ر) ندیم شہزاد پورے ضلع میں محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے طوفانی دوروں کا سلسلہ جاری، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ احمد خاور شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر محر م الحرام کو پر امن بنانے کیلئے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر میں فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔مجالس اور جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے او ر حفاظتی پولیس کے دستے تعینات،سکیورٹی سخت کر دی گئی۔انکا مزید کہناتھا کہ ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں کسی شر پسند عناصر کو امن خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے عوام اورمیڈیا سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے حوالہ سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور مشکوک افراد کی منفی سرگرمیوں کے حوالہ سے مقامی اور ضلعی انتظامیہ کو برقت مطلع کریں تاکہ علاقے کا امن خراب نہ ہوسکے۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *