کمالیہ کی خبریں ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) واٹر سپلائی اور ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا الزام ،عمر حیات منج نے  SDO میونسپل کمیٹی اور پبلک ہیلتھ کے خلاف نیب جانے کا اعلان کر دیا۔دونوں افسران کے خلاف ثبوت سمیت نیب میں درخواست دائر کرنے جا رہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما رائے عمر حیات خان منج نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہناتھا کہ میں بہت جلد اسلم بھٹی ایس ڈی او میونسپل کمیٹی اور عبدالخالق ایس ڈی اوپبلک ہیلتھ کے خلاف نیب عدالت میں درخواست دائر کرنے جا رہا ہو میری درخواست مکمل ہے اور ثبوت بھی کے انہوں نے ترقیاتی کاموں میں کیسے کرپشن کی اور اپنی کرپشن کے لیے ناقص سٹرکیں بنائی اور صاف پانی کے نام پے کرپشن کی سب ثبوت اکٹھے کر لیا ہے اور بہت جلد میں وکیل کے ذریعے نیب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کرنے جا رہا ہو اور ان سے لوٹی ہوئی پیسے واپس نکالے جائے گے انہوں نے پچھلے دور میں بہت کرپشن کی اب ادارے آزاد ہے اور انشاء اللہ میرے وکیل کی پوری تیاری ہے اور ان کو ہم سزا دلوا کے رہے گے یہ پیسے عوام کے ٹیکس کے تھے ن لیگ کے نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) قائم مقام چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمود الحسن جٹ بجٹ اخراجات و ترقیاتی منصوبہ جات کے جائزہ لینے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 28 جولائی کو ہونیوالے اجلاس میں ممبر میونسپل کمیٹی نے نقطہ اعتراض اٹھایا تھا کہ بجٹ اجلاس میں اخراجات و ترقیاتی منصوبہ جات کی تفصیل لف نہ ہے اس سلسلہ میں کنوینر اجلاس چوہدری محمود الحسن جٹ نے اعتراضات دور کرنے کے لیے پانچ رکنی ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جس کے ممبران حاجی محمد زکریا، رائے ضیاء اللہ خان،علی اظہر گوگی، احتشام اشرف شانی و ملک امجد یعقوب شامل تھے۔اس سلسلہ میں قائم مقام چیئرمین میونسپل کمیٹی محمود الحسن جٹ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ممبران کے علاوہ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد اسلم بھٹی،میونسپل آفیسر فنانس محمد جمیل و دیگر نے شرکت کی۔افسران میونسپل کمیٹی نے اخراجات و ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے مختص کی گئی رقم بارے کمیٹی کو بریف کیا اور آئندہ اجلاس میں برائے منظوری سفارشات کی اجازت دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) مسترد شدہ سیاستدان سازشوں میں مصروف ہیں، وفاق اور صوبہ میں حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چیئرمین یونین کونسل غلام علی موہل اور رائے جمیل احمد دیہڑ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان کے ذریعے کیا انکا مزید کہنا ہے کہ قوم نے تحریک انصاف اور عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے لیکن مسترد شدہ سیاستدان سازشوں میں مصروف ہیں۔سازش کے ذریعے عمران خان اور تحریک انصاف کو اقتدار سے دور رکھنا چاہتے ہیں مگر یہ لوگ اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔ وفاق اور صوبے میں حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق ہے اور تحریک انصاف اپنا حق لینا جانتی ہے۔ تحریک انصاف کی نمبر گیم مکمل ہو چکی ہے ۔انشاء اللہ بہت جلد وفاق اور صوبہ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے جے یو آئی (س) پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولانا حامد الحق حقانی سابقہ ایم این اے کو ٹیلی فون پر الیکشن میں انکی حمایت کرنے پر قائد جمعیت مولانا سمیع الحق سمیت تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا آپ نے ہم پر اعتماد کیا ہے انشا ء اللہ ریاض فتیانہ ایم این اے اور آشفہ ریاض ایم پی اے ہم بھی آپکے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور پارلیمنٹ میں جا کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سمیت عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سینئر نائب امیر جے یو آئی مولانا حامد الحق حقانی نے ریاض فتیانہ کو اپنی طرف سے اور قائد جمیعت مولانا سمیع الحق کی جانب سے انہیں مبارک باد دی۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپکو مزید عظمتوں کے ساتھ نوازے ہم نے الیکشن میں آپکی سپورٹ اس بنیاد پر بھی کی ہے کہ آپ ایک محب وطن اور دیانتدار اور منجھے ہوئے سیاست دان ہیں۔ہمارے صوبائی ترجمان نے آپکے ساتھ جو تعاون کیا ہے وہ تعاون جماعتی پالیسی کے مطابق تھا اور انشاء اللہ ہم آئندہ بھی آپ کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) کمالیہ میں تحریک انصاف کی کامیابی سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ ریاض فتیانہ کی قیادت میں تحریک انصاف اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خدمت کی سیاست کو فروغ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما سابقہ امیدوار وارڈ نمبر5کونسلر خرم عباس حیدری نے ہمارے نمائندہ محمد جاوید قادری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہناتھا کہ ریاض فتیانہ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے اپنے سابقہ دور حکومت میں کمالیہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کے صلہ میں کمالیہ کی عوام نے انہیں ایک دفعہ پھر قومی اور صوبائی نشستوں پر کامیاب کروایا اور اب کمالیہ میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ تمام ادھورے منصوبے مکمل ہو نگے اور خدمت کی سیاست کو فروغ دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(Visited 18 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *