کمالیہ نیوز ۔ 13 نومبر2018

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سینئر صحافی رانا تجمل کے بیٹے کی رسم چہلم ادا کر دی گئی،رسم چہلم میں سیاسی ،سماجی اور صحافتی حلقوں کی کثیر تعداد میں شرکت،مولانا صادق سیالوی نے خطاب کیا اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پریس کلب الیکٹرانک میڈیا کمالیہ سینئر صحافی رانا تجمل حسین کے جواں سال بیٹا جوکہ گذشتہ دنوں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا تھا اسکی رسم چہلم آج انکی رہائش گاہ اد ا کی گئی ۔رسم چہلم میں کمالیہ کی سیاسی ،سماجی اور صحافتی شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر کمالیہ کی معروف مذہبی شخصیت مولانا صادق سیالوی نے موت اور آخرت کے موضوع پر پرُ اثربیان فرمایا آخر میں مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعابھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) شیر خوار بچوں کی اموات کی بڑی وجہ نمونیا ہے،نمونیا کی ابتدائی علامات نزلہ ،زکام اور کھانسی ہوتی ہے۔اس کا بروقت علاج ضروری ہے ورنہ بچوں کی اموات سمیت بہت ساری پیچیدگیاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے 12نومبر نمونیا کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہناتھا کہ نمونیا دراصل نظام تنفس کے راستوں یا پھیپھڑوں میں انفیکشن کو کہا جاتا ہے۔جس کی ابتدائی علامات بچوں میں نزلہ زکام اور کھانسی ہوتی ہے تاہم اس کے درست تشخیص کیلئے فوری طور پر مریض کا ایکسرے کیا جا نا ضروری ہے ۔نمونیا ہونے کی صورت میں جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔جس سے یا تو جسمانی اعضاء ناکارہ ہو جاتے ہیں یا پھر موت واقعہ ہو جاتی ہے ۔اس بیماری کے دوران بیماری کی علامات بلغمی کھانسی ،تیز بخار، سانس لینے میں دشواری، بہت زیادہ پسینہ آنا، معدے یا پیٹ کا درد، قہ ،پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں سے سیں سیں کی خطرناک آوازیں ہیں۔ اس بیماری کا سب سے بڑا شکار ترقی پذیر ممالک میں کم عمر بنتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہرسال نمونیا کے باعث 70ہزار سے زائد بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) جمعیت علماء اسلام (س) پاکستان کے سینئر نائب امیر مولانا بشیر شاد نے صوبائی ترجمان جے یو آئی پنجاب پیر محمد یوسف بخاری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ناموس رسالت ؐ مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کو جلد سے جلد بے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو پھر انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ۔شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق نے جنرل الیکشن میں اور موجود ہ وقت میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور اسکی حکومت سے ہر سطح پر تعاون کیا ہے۔ اب عمران خان اسکی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید کی وفا کا انکے قاتلوں کو بے نقاب کرکے قرار واقع سزا دیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کراچی سے خیبر تک جے یو آئی (س) پاکستان سمیت مسلک حقہ اہلسنت والجماعت،علماء دیوبند سے تعلق رکھنے والی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں بے چینی کی لہر پھیلی ہوئی ہے۔ابھی تک ہم اپنے کارکنان کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا درس دے رہے ہیں۔ تاہم کب تک صبر کا مظاہرہ کریں گے۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ملک بھرمیں ضلعی سطح پر شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید سیمینار منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کارکن ،سمینار ز کو کامیاب بنانے کیلئے رات دن محنت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) وہ وعد ہ ہی کیا جو دفا ہو جائے،ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ان خیالات کا اظہار کمالیہ کے معروف سماجی رہنما ملک محمد وسیم نے سینئر صحافی پیر یوسف بخاری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزیدکہناتھا کہ وہ وعدے ہی کیا جو پورے ہوں۔ حالیہ عام انتخابات میں منتخب ہونے والے MNAریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض نے بڑے بلند دعوے کیے تھے کہ میں آتے ہی پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں دلوائیں گے۔ نوکریاں تو دور کی بات ملاقات کرنے کیلئے بھی غریب عوام کو ٹائم ہی نہیں ملتا۔ مسائل کے حل تو دور کی بات،بات سننے کو بھی تیار نہیں۔اقتدار سے پہلے ایک وقت تھا کہ سامنے آنے والوں کو ہاتھ اٹھا اٹھاکر بلکہ جھک کر سلام کیا جاتا تھا۔ انکا مزید کہناتھا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں کمالیہ کے عوام بھی جس طرح منتخب نمائندے عوام سے منہ موڑ چکے ہیں۔ کمالیہ کی عوام بھی آنے والے وقت میں اپنا فیصلہ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ریاض فتیانہ گروپ کمالیہ کے سٹی صدر رانا غلام سرور منج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم این اے ریاض فتیانہ اورصوبائی وزیر آشفہ ریاض الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں ہے جب کمالیہ اور پیر محل میں خوشحالی کا سبز انقلاب نظر آئے گا۔ ہمارے لیڈر باتیں کم کام زیادہ کرتے ہیں۔ سابقہ دور حکومت میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ۔غربت افلاس کی وجہ سے لوگو ں نے خود کشیاں کرنا شروع کر دی تھیں۔ یہ تھا سابقہ حکمرانوں کا عوام کو تحفہ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور اسکی ٹیم ملک کے غربت افلاس کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ انشاء اللہ 5سالوں کے اندر ملک سے غربت افلاس کے اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) رہنما تحریک انصاف سرور چوہدری نے ماہ ربیع الاوّل کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی آمد سے معاشرے کی تاریکیاں ختم ہوگئیں۔ جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے۔ آج تفرقوں میں بٹی امت مسلمہ رسالت مآب ﷺ کی سیرت طیبہ کو عملی طور پراپنا کر اپنی زندگیوں کا آغا زکرے تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں دونوں جہانوں کی کامیابیاں، کامرانیاں، رحمتیں اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے میں پنہاں ہیں بحیثیت قوم ہم سب کو سیرت نبوی ﷺ اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ امت مسلمہ مسائل سے نکل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ایمبسڈر رانا بشارت علی خان نے معروف صحافی کالم نگار عبدالحنان چوہدری سے ٹیلی فون پر ماہ ربیع الاوّل کی آمد کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرور دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے عرب کے ریگستان کے ذرے جگمگا اٹھے ہر طرف نورانیت اور توحید کی روشنی چمک اٹھی انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب خوش قسمت ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی ہیں اس لئے ہم پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سیرت طیبہ کو عملی طور پر اپنی زندگیوں میں لے کر آئیں تاکہ زبوں حالی کا شکار مسلمان ایک بار پھر عظمت رفتہ حاصل کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کمالیہ سردار محمد رفیق گجر نے پریس کلب کمالیہ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں سے سیاسی ایڈیشن کے دفتر میں ملاقات کے دوران کہا ہے کہ MNAریاض فتیانہ اور صوبائی وزیر آشفہ ریاض اپنی سابقہ روایات کو برقرار کھتے ہوئے کمالیہ اور پیرمحل کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات جدوجہد کر رہے ہیں۔مخالفین کو پتہ چل چکا ہے کہ اب یہ کبھی بھی اقتدار میں نہیں آسکیں گے۔ اس لیے وہ آئے روز جھوٹے پروپیگنڈے کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔انشاء اللہ 2019میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواران ہی میدان ماریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تحصیل ناظم کے الیکشن کیلئے چوہدری محمود الحسن جٹ فیورٹ امیدوار ہیں ان سے مضبوط امیدوار کوئی نظر نہیں آرہا۔ پارٹی اورگروپ کی جانب سے امیدوار ہونے کی صورت میں چوہدری محمود الحسن جٹ کی بھر پور سپورٹ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) اچھے طالب علم ہی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 714 گ ب کمالیہ کا سالانہ معائنہ، گلزار احمد بھٹی ،تنویر احمد غزالی، عمران حمید اور مسرور قادر کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق آج 12 نومبر 2018 کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری ٹوبہ ٹیک سنگھ گلزار احمد بھٹی نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 734 گ ب کمالیہ کا سالانہ معائنہ کیا اور درس و تدریس باقاعدگی سے چیک کیا۔اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا ۔سکول کے بچوں نے خوبصورت گلدستے پیش کیے ۔پی ٹی شو اور غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر گلزار بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھے اور بہترین تربیت کے طالبعلم ہی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں اور اساتذہ نے محنت سے کام کیا ہے ۔اس موقع پر جناب تنویر احمد غزالی ڈپٹی ڈی او تحصیل کمالیہ عمران حمید اے ای او مرکز واہگی اور مسرور قادر ہیڈ ماسٹر نے بھی خطاب کیا اور اسکول کی بہترین تعلیمی اور غیر تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا اور مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *