کمالیہ نیوز ۔ 14 نومبر 2018

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سموگ ،دھواں، گردوغبار اور دھند کی آمیزش کی بناء پر پیدا ہوتی ہے۔اس کی وجہ سے سانس اور پھیپڑوں کی بیماریاں لاحق ہونے کا شدید خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔ سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا ضروری ہے۔ان خیالات کااظہار کمالیہ کی معروف شخصیت میڈیکل آفیسر سول ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر رانا جواد احمد خان نے گذشتہ روزصحافیوں ملاقات کے دوران سموگ کے بارے میں آگہی فراہم کرتے کیا انکا مزیدکہناتھا کہ سموگ کی وجہ سے آنکھوں میں شدید تکلیف اورسانس، پھیپڑوں کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں ۔موسم سرما کے شروع میں بارش میں تاخیر کے باعث پنجاب سموگ سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔ جس میں پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے،غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے احتیاط کرنی چاہیے ۔گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے چاہیے۔صفائی کے دوران جھاڑو کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کیا جائے۔ گھر سے باہر نکلتے وقت سر پر ٹوپی، رومال جبکہ منہ کو ماسک سے ڈھاپنا چاہیے۔تاہم آنکھوں یا سانس کی بیماریوں کی صورت میں فوری طور پر قریبی ڈاکٹر یاہسپتال کی طرف رجوع کرنا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) فیصل آباد میں ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام کا مطالبہ، کمالیہ با رسمیت ڈویژن فیصل آبادکی تمام ماتحت عدالتوں کی ہڑتال،ڈویژنل کنونشن میں کمالیہ بار کے وفد کی شرکت،فی الفو ر ہائیکورٹ کا قائم کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈویژن فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے مطالبہ پر فیصل آباد ڈویژن کی تمام بارز کے متفقہ فیصلہ پر کمالیہ بار میں بھی آج مکمل ہڑتال کی گئی ۔ کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔سائلین پریشان حال پھرتے رہے۔اس موقع پرفیصل آباد میں ہائیکورٹ بار بینچ کے قیام کے مطالبہ پر ڈویژنل کنونشن فیصل آباد میں منعقد ہوا۔جس میں کمالیہ بار کے وفد صدر کمالیہ بار ثاقب عباس کاٹھیا اور جنرل سیکرٹری رانا طارق جاوید کی قیاد ت میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وکلاء اور رہنماؤں کا کہناتھا کہ فیصل آباد ڈویژن کی عوام کو انصاف انکی دہلیز تک پہنچانے کیلئے فیصل آباد میں فی الفور ہائیکورٹ بینچ کا قیام عمل میں لایا جانا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) وقاص سلیم انصاری نمائندہ دی نیوز پیپر کی دارِارقم سکولز کمالیہ کے مینجر قاسم علی سے خصوصی ملاقات۔اس موقع پر منیجر قاسم علی نے وقاص علی انصاری کو سکول کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایااور مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتلایا کہ ادارہ ہٰذا گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کے طول وعرض میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم فراہم کرنے میں سر گرم عمل ہے اور اب تک لاکھوں طلبہ و طالبات کے سینوں کو نورِقرآن سے منور کر چکا ہے۔دارارقم سکولز کا مقصد خوبصورت دنیا بہترین آخرت ہے۔انہوں مزید بتایا کہ ادارہ ہٰذہ میں خصوصی طور پر تمام بچوں کیلئے ناظرہ قرآن اور حدیث نبوی ﷺ کی تعلیم اور اخلاقی تربیت پر توجہ دی جاتی ہے کیونکہ دنیا و آخرت کی کامیابی دین مصطفیٰ ﷺ پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سجاد جعفری کی وفات اہلیان علاقہ کمالیہ و اہل تشیع کمیونٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مرحوم نے ہمیشہ قیام امن اور مذہبی رواداری کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار ممبرامن کمیٹی رہنما انجمن حسینہ رجسٹرڈ) کمالیہ خان مرتضیٰ خان کھرل ،ممتاز گوندل اورسید ثقلین حید ر شاہ کاظمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں فقہ جعفریہ کے رہنما سجاد حسین جعفری کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سجاد حسین جعفری نے ہمیشہ مذہبی رواداری،بھائی چارے،اخوت اور پیار و محبت کو فروغ دیا ہے۔ اس المناک موقع پر مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں اور لواحقین پسماندگان کے صبرجمیل کیلئے دعاگو ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) مسیحی سماجی رہنما اشرف جان سندھو نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان کے امن کو مذہبی ہم آہنگی کے اثر کو ختم کر کے پاکستان کی سلامتی کو خطرہ میں ڈالنا چاہتی ہیں۔ مذہبی رہنما امن کے پیغام کو عام کریں۔ ملک میں تمام مذہب پر امن زندگی گزار رہے ہیں اور اگر فوری طور پر مذہبی ہم آہنگی کے لئے کوششیں نہ کی گئی تو ملک خطرے میں پڑ جائے گا۔ قوموں کے نظریات میں بڑھتے ہوئے فاصلے آنے والی نسل کے لئے تباہ کن ہوں گے۔ غربت بے روزگاری اور ناانصافیوں سے دن بہ دن انسانی زندگی میں تلخی اور مایوسیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ موجودہ حکومت غریب کی حمایت سے دن بہ دن مرحوم ہو رہی ہے۔ مذہبی ہم آہنگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ہر مذہب اور عقیدہ کے رہنماؤں کو انسانی بھلائی اور ایک دوسرے کے احترام اور مل کر زندگی بسر کرنے کے طریقہ کار کو اور ملک میں امن کے پیغام کو عام کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو پیغامات کے ذریعے سے عوام تک پہنچائیں۔ اس موقع پر اشرف جان سندھو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں رہنے والے مسلم مسیحی اور دیگر اقلیتوں کے نمائندوں پر ضلع اور تحصیل کی سطح پر امن کمیٹیوں کو فال بنا کر پاکستان میں بڑھتے ہوئے سماجی ناانصافیوں کے خلاف روک تھام کے لیے اقدام کئے جا سکتے ہیں۔خوشحال پر امن ملک کاخواب ہمیشہ اقلیتوں نے دیکھا ہے۔ جس کی تعبیر کے لئے ہم ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ راؤ تسلیم اختر کی زیرصدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 12ربیع الاول کے حوالہ سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے کہاہے کہ ربیع الاول کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔ 12ربیع الاول کا دن انتہائی خوشی اور مسرت کا دن ہے اسے مکمل مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائیگا۔ سرکاری عمارتوں پر چراغاں کا بھی خصوصی اہتمام کرینگے۔ جبکہ ربیع الاول کے دوران نکالے جانے والے جلوسوں کو بھی مکمل سہولیات فراہم کی جائینگی۔ ڈی ایس پی کمالیہ محمد ناصر تھہیم نے کہا کہ جلوسوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرینگے۔ جلوسوں کی تمام راستے کڑی نگرانی کی جائیگی اور پولیس کی نفری ان کے ہمراہ تعینات رہے گی۔ میں خود سیکورٹی کی نگرانی کرونگا۔ جلوس کے دوران اسلحہ کے نمائش کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے، قانون کی خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی۔ حضورﷺ کی آمد پر خوشی اور مسرت کا اظہار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) محمد سلیم ۔ ایس آئی معہ ملازمان نے بضمن تفتیش مقدمہ 247/18بجرم 392/411ت پ ملزم برریمانڈ جسمانی طاہر عباس سے پسٹل 30بور معہ 2ضرب گولیاں برآمد کرکے تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کروایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(Visited 10 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *