کرپشن یا کام میں سستی کسی صورت برداشت نہیں

کمالیہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر۔عبدالرحمان ) کرپشن یا کام میں سستی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، واپڈا اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر وں گا،عوام کے مسائل اور شکایات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار کمالیہ میں نئے تعینات ہونے والے ایکسین واپڈا کلیم اللہ نے پریس کلب کمالیہ و الیکٹرانک میڈیا کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کے ارکان میں صدرسردار عبدالرحمٰن ڈوگر ،جنرل سیکرٹری محمد حسین عابداور سینئر صحافی عبدالواحد موجود تھے۔انکا مزید کہناتھا کہ محکمہ واپڈا میں کام کے لحاظ سے مختلف شعبے ہیں ہر شعبہ کے ملازمین اور افسران علیحدہ علیحدہ ہے۔مگر عوام ہر قسم کے مسائل کے حل کیلئے ہم سے چاہتے ہیں اس سلسلہ میں شعبوں کے درمیان کوارڈینیشن ضروری ہے کرپشن ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ ملکی سطح پر بھی حکومت اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مگر ہمیں اپنے حصہّ کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔کرپشن اور کام کی سستی کو کسی صورت قبول نہیں کروں گا ۔میرے دروازے سائلین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔

(Visited 10 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *