کمالیہ میونسپل کمیٹی کا اجلاس

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) کمالیہ میونسپل کمیٹی کا اجلاس خاص،دو لوڈر رکشوں سمیت انٹرنیشنل والی بال چیمپئن شپ کے انعقاد کی منظوری۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ہال میں وائس چیئرمین محمود الحسن جٹ کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی محمد شریف ملک، چیف آفیسر راؤ شفیق الرحمن،میونسپل آفیسرز محمد جمیل اور محمد اسلم بھٹی سمیت ممبران میونسپل کمیٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ممبر میونسپل کمیٹی کمالیہ حاجی محمد زکریا رحمانی نے ممبر میونسپل کمیٹی ملک ساجد کی والدہ اور پی ایس او بہادر علی کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کروائی اور اظہار افسوس کیا۔مزید انہوں نے ملک ساجد کی طرف سے سکیم کی تبدیلی پر نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ معزز ممبر کی غیر حاضری میں قواعد کے تحت قرارداد پر عمل درآمد نہ کیا جاسکتا ہے۔ممبر میونسپل کمیٹی رائے ضیاء اللہ خان نے کنٹینرز کی خریداری کی تبدیلی سکیم پر نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کو فی الحال دو عدد رکشوں کو خرید کرنا چاہیے تاکہ اچھے نتائج پر مزید خرید کیے جاسکیں۔ ممبر میونسپل کمیٹی حاجی زکریا رحمانی سمیت ممبر رائے الیا س خان نے معزز ایوان کو توجہ دلائی کہ ٹھیکیداران کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص ٹف ٹائل کا استعمال ہورہا ہے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی محمد شریف نے نے ہاؤس کو بتایا کہ معاملہ میرے نوٹس میں ہے اس سلسلہ میں ملوث ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ممبر میونسپل کمیٹی ملک امجد یعقوب نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ٹھیکیداروں کو ورک آرڈرز جاری کردیے گیے ہیں مگر تاحال کام شروع نہ کیا ہے ایسے ٹھیکیداروں کو تبدیل کیا جائے یا محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ممبر میونسپل کمیٹی کمالیہ سردار علی اظہر کھٹانہ نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے کھیل کے میدان کا آباد ہونا ضروری ہے۔کمالیہ کے نوجوان انٹرنیشنل لیول پر والی بال میں اپنا نام پیدا کرچکے ہیں لہٰذا انٹرنیشنل لیول کے میچز کا انعقاد کمالیہ میں کروایا جانا ضروری ہوگا۔کنوئنر نے منظوری دیتے ہوئے چیف آفیسر،میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر سمیت ممبران رانا طاہر جمیل،اظہر علی گوگی،رائے الیاس احمدو شبیر احمد منا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ممبر میونسپل کمیٹی ملک ساجد نے کنوئنر اجلاس سے درخواست کی ہم پی ٹی آئی کے فورم سے الیکٹ ہو کر آئے ہیں لہٰذا ہمیں ہاؤس میں علیحدہ نشتیں الاٹ کی جائیں۔ممبر میونسپل کمیٹی ملک محمد رمضان نوناری نے کہا کہ واٹر سپلائی کے ریٹس ہاؤس نے کم کردئیے تھے مگر تاحال وصولی 200 روپے کے حساب سے کی جارہی ہے جس پر میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد اسلم بھٹی نے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری نہ کیاگیا ہے جونہی نوٹیفکیشن جاری ہوگا تو وصولی نئے ریٹس کے مطابق ہوجائے گی۔ممبر میونسپل کمیٹی محمد شبیر منا نے کنوئنر سے گزارش کی کہ پیدائش و اموات کے سلسلہ میں گواہا ن کے اشٹام کی تعداد ایک کی جائے تاکہ غریب لوگ اس سے استفادہ حاصل کریں۔اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *